صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنی بحری حدود میں کبھی جبر، قزاقی یا ڈاکہ زنی کو برداشت نہیں کرے گا۔
صدر کی جانب سے شیئر کیے گئے نئے سال کے پیغام میں، اردوان نے کہا کہ ترکیہ اور مشرقی بحیرہ روم میں ترک قبرصی عوام کے مفادات کو درپیش بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی اور خطرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ایردوان نے کہا کہ جیسے جیسے شام میں امن مزید مضبوط ہو رہا ہے، رضاکارانہ واپسی میں اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ سال کے دوران 600,000 شامی اپنے ملک واپس آ چکے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ترکیہ شام کی نئی انتظامیہ کی حمایت کرے گا تاکہ تمام شامیوں کے لیے چاہے ان کی نسل یا فرقہ کچھ بھی ہو سلامتی اور استحکام یقینی بنایا جا سکے۔
غزہ کی طرف رجوع کرتے ہوئے، ایردوان نے کہا کہ جب تک کہ 71,000 فلسطینیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار کو جوابدہ ٹھہرایا نہ جائے ترکیہ خاموش نہیں رہے گا۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ انقرہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کام کر رہا ہے کہ اسرائیل حملے روکے، غزہ میں انسانی امداد کو تیز کرے اور تعمیر نو کی کوششوں کو شروع کرنے کی اجازت دے۔














