مسلح افراد نے نائجر میں الجیریا سرحد کے قریب پولیس چھاؤنی پر حملہ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا
دنیا
2 منٹ پڑھنے
مسلح افراد نے نائجر میں الجیریا سرحد کے قریب پولیس چھاؤنی پر حملہ کر کے 10 افراد کو ہلاک کر دیاہ مسلح حملہ آور چھ پک اپ گاڑیوں میں آئے  اور  چوکی پر فائر کھول دیا۔ ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
نائیجر، مالی اور برکینا فاسو کی جانب سے ایک نئی تشکیل دی گئی مشترکہ فورس کے تحت سکیورٹی تعاون کو گہرا کرنے کی کوششوں کے دوران یہ تشدد سامنے آیا ہے۔ / Reuters
27 جنوری 2026

فرانسیسی میڈیا نے منگل کو رپورٹ کیا کہ شمالی نائجر میں ایک چوکی پر حملے میں نائجر کے کم از کم 10 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے، یہ خطہ عسکریت پسندانہ تشدد اور سرحدی اسمگلنگ سے متاثر ہے۔

ریڈیو فرانس انٹرنیشنل کی خبر کے مطابق اس حملے کے ساتھ  اساماکا میں واقع ایک پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جو الجزائر کی سرحد کے قریب ایک صحرائی قصبہ ہے اور شمال کی طرف جانے والے مغربی افریقی مہاجرین کے لیے اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔

نائجرین سکیورٹی ذرائع نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ مسلح حملہ آور چھ پک اپ گاڑیوں میں آئے  اور  چوکی پر فائر کھول دیا۔ ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے دوران دو حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

کسی بھی گروہ  نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

عسکریت پسند گروپوں کے خلاف مشترکہ فورس

یہ تشدد ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نائجر، مالی اور برکینا فاسو عسکریت پسند گروپوں کے خلاف تشکیل دی گئی ایک  مشترکہ فورس کے تحت سیکیورٹی تعاون کو گہرا کرنے کی کوشش میں ہیں۔

ان تینوں ممالک نے 20 دسمبر کو  باضابطہ طور پر "ساحل ریاستوں کے اتحاد کی 5,000 رکنی یونٹ  پر مشتمل متحدہ  فورس کی داغ بیل ڈالی تھی۔ اس کا مقصد مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز انجام دینا، سرحدی سیکیورٹی مضبوط کرنا اور  خفیہ معلومات کے تبادلے  کو  موثر بنانا ہے۔

برکینا فاسو کے جنرل داؤدا ٹراؤرے کے زیرِ کمان اس اتحادی  فورس  کا ہیڈ کوارٹر نیامی میں ہےاور یہ مغربی سکیورٹی شراکت داریوں اور علاقائی بلاک ECOWAS سے دوری کی سمت میں ایک تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ یہ تینوں ریاستیں اپنی مشترکہ دفاعی حکمتِ عملی اپنا رہی ہیں۔

اگرچہ حکام نے مکمل تعیناتی کا اعلان نہیں کیا، لیکن خطرات بڑھنے کی صورت میں یہ  قانونی فریم ورک تیزی سے متحرک ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ کیونکہ خطے میں حملے جاری ہیں، اس طرح کے منظرنامے کے وقوع پذیر ہونے کا امکان بڑھ رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
شمالی کوریا: کم جونگ-اُن تیسری دفعہ صدر منتخب ہو گئے
اسرائیل نے تہران پر نئے حملے شروع کر دیے جبکہ ایران نے خلیج کے مقامات پر نشانہ بنایا
اسرائیل نے غزہ میں مزید چار فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا
خلیجی ممالک ترکیہ اور قطر کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے متحد
قطر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،ترک باشندوں سمیت7 افراد ہلاک
مغربی کنارےمیں اسرائیلی آباد کاروں کی دہشت گردی،ترکیہ کا سخت ردعمل
امریکہ:ایران کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک کا جائزہ لیا جا رہا ہے
سوڈان میں ہسپتال پر حملہ، 13 بچوں سمیت 64 افراد ہلاک
سابق ایف بی آئی چیف روبرٹ میولر کا انتقال،ٹرمپ کا تحقیر آمیز بیان
ہمارے لیے کافی مشکل شام تھی:نیتن یاہو
ایران نے 48 گھنٹوں میں ہرمز نہ کھولا تو ایٹمی تنصیبات تباہ کردیں گے:ٹرمپ
صدر ایردوان  نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ نوروز کا تہوار خطے میں امن و امان کا پیامبر بنے
گوٹریش: اقوام متحدہ غزہ پر ٹرمپ کے امن بورڈ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے
روسی ڈرون حملے سے یوکرین کے علاقے چرنیحیف میں بجلی کی بندش
ترکیہ: جنوبی شام میں اسرائیل کے حملے انتہائی "خطرناک کارروائی" ہے