مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوجی تیزی سے مستعفی ہو رہے ہیں
اسرائیلی فوجی افسران اور سپاہی وسیع پیمانے پر ملازمتیں ترک کر رہے ہیں اور  سینکڑوں نے عسکری خدمات کو مستقل چھوڑنے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں: یدیوت احرونوت
اسرائیلی فوجی تیزی سے مستعفی ہو رہے ہیں
اسرائیلی فوج کو استعفوں کی بڑھتی ہوئی لہر کا سامنا ہے، میڈیا رپورٹ / Reuters
17 دسمبر 2025

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نےمتنبہ کیا ہے کہ افسروں اور سپاہیوں کی استعفیٰ  درخواستوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے  اور یہ چیز  "عملے سے بڑے پیمانے پر اخراج" کا سبب بن سکتی  ہے۔

روزنامہ 'یدیوت احرونوت' نے کہا ہے کہ فوجی افسران اور سپاہی وسیع پیمانے پر ملازمتیں ترک کر رہے ہیں اور  سینکڑوں نے عسکری خدمات کو مستقل چھوڑنے کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

اخبار کے مطابق "اب تک باقاعدہ فوج سے استعفے کی 500 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں" تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ درخواستیں کب دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے عمر اور رینک کے تمام درجوں سے استعفے کی درخواستوں میں مسلسل اضافے کی وارننگ دی  اور اس صورتحال کو ایک ایسا "حقیقی افرادی قوت بحران" قرار دیا  ہے جو ایک نازک مرحلے تک پہنچ چُکا ہے۔

اخبار کے مطابق فوج کو، حاضر ڈیوٹی  عملے  کی جانب سے مزید استعفیٰ درخواستیں موصول ہونے کی توقع ہے ۔

رپورٹ کے مطابق کنیسٹ نے ابھی تک وہ مجوزہ قانونی ترامیم منظور نہیں کیں جو افسران اور سپاہیوں کے پنشن حقوق میں سات تا گیارہ فیصد اضافہ کریں گی۔ یہ تاخیر بھی بڑھتی ہوئی ناراضگی کا سبب بنی ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ یہ استعفیٰ درخواستیں ریزرو افراد کے بجائے حاضر ڈیوٹی  عملے کی طرف سے جمع کروائی گئی ہیں۔ جس کی وجہ  کم تنخواہیں اور بڑھتی ہوئی خدمات  بتائی جا رہی ہے۔

 

دریافت کیجیے