دنیا
2 منٹ پڑھنے
"روس کی ڈھٹائی" پوتن-ٹرمپ ملاقات منسوخ ہو گئی
اس ماہ ٹرمپ اور پوٹن کے مابین بوڈاپیسٹ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے منصوبوں کو ماسکو کے مطالبات پر  ڈٹے  رہنے کے بعد روک دیا گیا تھا ، جس میں یوکرین کا جنگ بندی کی شرط کے طور پر مزید علاقہ چھوڑنا بھی شامل تھا
"روس کی ڈھٹائی" پوتن-ٹرمپ ملاقات منسوخ ہو گئی
(FILE) US President Trump, right, pictured with Russia's President Putin at a joint press conference in Alaska, Friday, August 15, 2025. / AP
17 گھنٹے قبل

فنانشل ٹائمز نے  خبر دی ہے کہ امریکہ نے یوکرین کے بارے میں مطالبات اور روس کے سخت موقف کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مابین  متوقع بوڈاپیسٹ سربراہی اجلاس منسوخ کردیا ہے ۔

فنانشل ٹائمز نے اس معاملے سے  متعلقہ  افراد کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں کے درمیان کشیدگی کے بعد کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ابھی تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اس ماہ ٹرمپ اور پوٹن کے مابین بوڈاپیسٹ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے منصوبوں کو ماسکو کے مطالبات پر  ڈٹے  رہنے کے بعد روک دیا گیا تھا ، جس میں یوکرین کا جنگ بندی کی شرط کے طور پر مزید علاقہ چھوڑنا بھی شامل تھا۔

ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے موجودہ حالات   میں  فوری جنگ بندی کے مطالبے کی حمایت کی ہے۔

ٹرمپ اور پوٹن نے یوکرین میں روس کی جنگ کو ختم کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہنگری کے دارالحکومت میں ملاقات کرنے پر اتفاق کرنے کے چند دن بعد ، روسی وزارت خارجہ نے واشنگٹن کو ایک میمو بھیجا جس میں انہی مطالبات پر زور دیا گیا تھا جس کو پوٹن تنازعہ کی "بنیادی وجوہات" کہتے ہیں ، جس میں علاقائی مراعات ، یوکرین کی مسلح افواج میں تیزی سے کمی اور اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ وہ کبھی بھی نیٹو میں شامل نہیں ہوگا۔

بعد ازاں، امریکہ نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد ملاقات منسوخ کردی جس کے بعد روبیو نے ٹرمپ کو بتایا کہ ماسکو مذاکرات کے لیے کوئی آمادگی ظاہر نہیں کر رہا ہے۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے رواں ماہ کہا تھا کہ یوکرین امن مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن ماسکو کے مطالبے کے مطابق وہ پہلے اضافی علاقے سے اپنی فوجیں نہیں بلائے گا۔

دریافت کیجیے
میں  نے پینٹاگون کو چین اور روس کے ہم پلّہ جوہری تجربات کا حکم دے دیا ہے: ٹرمپ
مشرقی بحر الکاہل میں منشیات بردار جہاز پر حملہ،4 افراد ہلاک
سمندری طوفان "میلیسا" نے کیوبا اور جمیکا میں تباہی مچا دی
امریکہ: شٹ ڈاون ختم نہ ہوا تو سماجی امداد بند ہو جائے گی
ہم  اپنے غیر ملکی اثاثے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں: لُوک آئل
برسلز پر حملہ ہوا تو ماسکو بھی نہیں بچےگا:تھیو فرینکن
لتھوانیا: ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی غبارے کو گرا دیا جائے گا
"جاسوسی کا الزام "پولینڈ نے دو یوکرینی شہریوں کو گرفتار کرلیا
یوکرینی ڈرون حملے نے موسکو کے آس پاس ہوائی اڈوں کو بند کرنے پر مجبور کیا۔
اسرائیل پر تنقید کا نتیجہ،امریکہ  نے برطانوی سیاسی مبصر کو حراست میں لے لیا
مادورو  کےدن گنے جا چکے،چاہیں تو ملک چھوڑ دیں:امریکہ
پانچ سال کے وقفے کے بعدچین اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازیں  بحال
امریکہ بحری فضائیہ کے طیارے جنوبی بحیرہ چین میں گر کر تباہ ہو گئے
امریکہ: ٹرمپ۔شی ملاقات کے دوران ٹک ٹاک معاہدہ مکمل ہو جائے گا
روس کا کیف پر فضائی حملہ،14 افراد زخمی
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں درجنوں فلسطینیوں کو زخمی کیا اور چار کو گرفتار کیا