دنیا
2 منٹ پڑھنے
"عوام محتاط رہیں"امریکہ میں شدید سردی کا طوفان آنے والا ہے:ماہرین موسمیات
موسمیاتی  ماہرین کہتے ہیں کہ ونٹر اسٹورم 'فرن' تقریباً 3,200 کلومیٹر تک پھیلنے کی توقع ہے، اور یہ ٹیکساس اور گریٹ پلینز سے لے کر مڈ اٹلانٹک اور شمال مشرقی ریاستوں تک  کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں  لے گا
"عوام محتاط رہیں"امریکہ میں شدید سردی کا طوفان آنے والا ہے:ماہرین موسمیات
امریکہ / Reuters

اس ہفتے ایک طاقتور سردی کا طوفان امریکہ کے وسیع علاقے  کو متاثر کرے گا۔

 پیشگوئی کی گئی ہے  175 ملین سے زائد افراد کے لیے شدید برف باری، بجلی کے جھٹکے اور وسیع پیمانے پر سفری خلل کا خطرہ موجود ہے۔

موسمیاتی  ماہرین کہتے ہیں کہ ونٹر اسٹورم 'فرن' تقریباً 3,200 کلومیٹر تک پھیلنے کی توقع ہے، اور یہ ٹیکساس اور گریٹ پلینز سے لے کر مڈ اٹلانٹک اور شمال مشرقی ریاستوں تک  کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں  لے گا ۔

توقع کی جا رہی ہے کہ طوفان کا عروج جمعرات اور جمعہ کو ہوگا۔

ماہرین  اس بات کی  تنبیہ  دے رہے  ہیں کہ مڈ اٹلانٹک کے بعض حصے 30 سینٹی میٹر سے زائد برف دیکھ سکتے ہیں اور جب آرکٹک کی سرد  ہوائیں جنوبی جانب بڑھیں گی تو ورجینیا اور میری لینڈ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں شامل  ہو سکتے ہیں۔

ویدر سروسز نے وسیع پیمانے پر برف منجمد ہونے  کی بھی وارننگ دی ہے جو بجلی کی لائینوں اور درختوں کو نقصان پہنچانے کے قابل ہوسکتی ہے۔

پیش گو کہتے ہیں کہ نیو یارک شہر میں برف باری 30 سینٹی میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

 ماہرِ موسمیات کہتے ہیں کہ طوفان کو انتہائی سرد آرکٹک ہوا  اور خلیج سے آنے والی نمی کے ٹکرانے سے توانائی ملے گی جو اسے "موسمِ سرما کا طوفان" قرار دیتے ہیں اور یہ شدید برف باری پیدا کرنے کے قابل ہوگا۔

جنوبی ریاستوں میں سفر میں خلل شدید متوقع ہےجہاں برف ہٹانے کا ساز و سامان محدود ہوتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی