مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے دو اور فلسطینی نوجوانوں کو قتل کر دیا
مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں اور اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے دو نوجوان فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے: وفا
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں  نے دو اور فلسطینی نوجوانوں کو قتل کر دیا
The ICJ declared Israel’s occupation of Palestinian territory illegal, calling for the evacuation of all settlements.
3 نومبر 2025

مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں اور اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے دو نوجوان فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی 'وفا 'کی آج بروز سوموار جاری کردہ خبر کے مطابق 19 سالہ احمد روحی الاطرش کو الخلیل کے شمالی داخلی راستے پر ایک غیر قانونی آبادکار نے قریب سے سر میں گولی مار کے قتل  کیا ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہلال احمر کے طبی عملے کو الاطرش تک پہنچنے سے روکے رکھا  یہاں تک کہ  نوجوان شہید ہو گیا ہے۔  نوجوان 'الاطرش 'کے خاندان  کے شناخت کرنے کے بعد لاش لے جانے کی اجازت دی گئی۔

فلسطین وزارتِ صحت کے مطابق ایک اور  17 سالہ  نوجوان جمیل عاطف حنانی  بھی اتوار کی شام شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔ جمیل عاطف کواسرائیلی فوج نے، نابلس کے مشرق میں واقع بیت فوریک قصبے پر چھاپے  کے دوران گولی مار کے، قتل کیا ہے۔

فلسطین ہلال احمر نے کہا ہے کہ جمیل عاطف کو سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ نوجوان کو رفیدیہ سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں اس کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

اکتوبر 2023 سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق ان حملوں میں اسرائیل   1,063 سے زائد فلسطینیوں کو قتل  اور 10,300 کو  زخمی کر  چکا ہے۔

دریافت کیجیے
شام اور ترکیہ کے مابین سرحدی گزرگاہوں سے متعلق تعاون میں پیش ر
حماس نے مزید تین اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں  اسرائیل  کے حوالے کر دیں
اسرائیلی فوج، 194 خلاف ورزیاں کر چُکی ہے
لبنان: اسرائیلی حملے، چار افراد ہلاک
ایران میں جوہری ہتھیاروں کا کوئی ثبوت نہیں ہے — آئی اے ای اے
شام نے کوسوو کی آزادی و خودمختاری تسلیم کرلی
غزہ میں ایک اور صحافی شہید
ٹرمپ: جنگ بندی خطرے میں نہیں ہے
اسرائیل، تازہ فضائی حملوں میں 24 بچوں سمیت کم از کم 63 فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے
اسرائیلی فوجیوں کا  جنین کے قریب آپریشن،تین فلسطینی ہلاک
یورپی یونین کا مطالبہ: اسرائیل لبنانی علاقے سے نکل جائے
اسرائیل نے حماس کو غزہ کے مقبوضہ علاقوں میں داخلے کی اجازت دے دی
اسرائیل کو غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا بہانہ نہیں دیں گے:حماس
اسرائیلی کنٹرول میں موجود غزہ کے علاقوں کو تباہ کیا جائے:اسرائیل کاٹز
سوڈان: خرطوم ہوائی اڈّے پر آر ایس ایف میلیشیاؤں کے ڈرون حملے
مصر: اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے