مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
غزہ میں ایک اور صحافی شہید
وسطی غزہ کے النصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطین اخبار کے رپورٹر محمد المنیراوی شہید ہوگئے ہیں
غزہ میں ایک اور صحافی شہید
Palestinian journalist death toll rises to 256 in Gaza. [File photo]
29 اکتوبر 2025

غزّہ کے طبّی ذرائع کے مطابق منگل کے روز وسطی غزہ کے النصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطین اخبار کے رپورٹر محمد المنیراوی شہید ہوگئے ہیں۔

غزہ کے حکومتی میڈیا دفتر نے کہا ہے کہ المنیراوی کی شہادت کے بعد اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 256 ہوگئی ہے۔

دفتر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی صحافیوں کو جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے نشانہ بنائے جانے اور قتل کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری اور ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، اسرائیلی قبضے کی مذمت کریں، اسے روکیں، اسرائیل کے جنگی و انسانیت سوز جرائم پر مقدمہ چلائیں اور جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے جو بھی ممکن ہے کریں۔

دفتر نے مزید کہا ہے کہ "ہم، نسل کشی کے خاتمے، غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے تحفظ کی یقین دہانی اور نشانہ بنا کر قتل کے جرائم کے سدّباب کے لیے سنجیدہ اور مؤثر دباؤ کا مطالبہ کرتے ہیں۔"

حکام کے مطابق، اسرائیلی فوج نے منگل کی شام غزہ پر مہلک حملوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کیا جن میں 35 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حملے 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اکتوبر 2023 سے تا حال غزہ پر حملوں کے دوران، زیادہ تر عورتوں اور بچوں سمیت، 68,500 سے زائد افراد کو قتل اور 170,000 سے زائد افراد کو زخمی کر چُکا ہے۔

دریافت کیجیے
شام اور ترکیہ کے مابین سرحدی گزرگاہوں سے متعلق تعاون میں پیش ر
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں  نے دو اور فلسطینی نوجوانوں کو قتل کر دیا
حماس نے مزید تین اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں  اسرائیل  کے حوالے کر دیں
اسرائیلی فوج، 194 خلاف ورزیاں کر چُکی ہے
لبنان: اسرائیلی حملے، چار افراد ہلاک
ایران میں جوہری ہتھیاروں کا کوئی ثبوت نہیں ہے — آئی اے ای اے
شام نے کوسوو کی آزادی و خودمختاری تسلیم کرلی
ٹرمپ: جنگ بندی خطرے میں نہیں ہے
اسرائیل، تازہ فضائی حملوں میں 24 بچوں سمیت کم از کم 63 فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے
اسرائیلی فوجیوں کا  جنین کے قریب آپریشن،تین فلسطینی ہلاک
یورپی یونین کا مطالبہ: اسرائیل لبنانی علاقے سے نکل جائے
اسرائیل نے حماس کو غزہ کے مقبوضہ علاقوں میں داخلے کی اجازت دے دی
اسرائیل کو غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا بہانہ نہیں دیں گے:حماس
اسرائیلی کنٹرول میں موجود غزہ کے علاقوں کو تباہ کیا جائے:اسرائیل کاٹز
سوڈان: خرطوم ہوائی اڈّے پر آر ایس ایف میلیشیاؤں کے ڈرون حملے
مصر: اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے