مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
لبنان: اسرائیلی حملے، چار افراد ہلاک
ملک کے جنوبی حصّے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں: لبنان وزارت صحت
لبنان: اسرائیلی حملے، چار افراد ہلاک
4 killed in renewed Israeli strike on southern Lebanon in latest ceasefire violation
2 نومبر 2025

لبنان نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی حصّے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنان وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہو نے کا اعلان کیا اور حملے کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

لبنان سرکاری خبر ایجنسی  کے مطابق  ہفتے کو رات دیر گئے ضلع نبطیہ کی  دوحہ۔کفرمان شاہراہ  پر ایک اسرائیلی ڈرون نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر کے مطابق نشانہ بنائی گئی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں موجود چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔  علاوہ ازیں گاڑی کے قریب سے گزرتی موٹر سائیکل پر سوار دو افراد  زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی حملے کی شدّت سے دوحہ کے رہائشی علاقے میں درجنوں گھروں کی کھڑکیاں بھی  ٹوٹ گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کی اور دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے افسران کو نشانہ بنایا  گیا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں لبنان۔اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔نومبر 2024 سے نافذ جنگ بندی کے باوجود  تل ابیب نے لبنان کے جنوبی قصبوں پر فضائی حملے تیز کر دیے ہیں ۔

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایکس  سے جاری کردہ بیان میں لبنانی صدر کو  حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں تاخیر کا  قصور وار ٹھہرایا  اور  کہا ہے کہ "حزب اللہ آگ سے کھیل رہی ہے۔  اگر گروپ کو مکمل طور پر غیر مسلح نہ کیا گیا تو حملے مزید شدّت اختیار کرجائیں گے۔

لبنان یا حزب اللہ کی جانب سے اس بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اگست میں، لبنانی حکومت نے تمام ہتھیاروں کو ریاست کے کنٹرول میں رکھنے کا منصوبہ منظور کیا تھا۔ حزب اللہ نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا اور کہا تھا کہ جب تک اسرائیل، جنوبی سرحد کی پانچ مقبوضہ چوکیوں سے دستبردار نہیں ہو جاتا وہ اپنے ہتھیار اپنے پاس رکھے گی ۔

اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023 میں لبنان پر حملے شروع کیے جن میں اب تک 4,000 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 17,000 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ حملے ستمبر 2024 میں مکمل جنگ میں تبدیل ہو گئے تھے۔

جنگ بندی کے تحت، اسرائیلی فوج کو رواں سال ماہِ  جنوری میں جنوبی لبنان سے دستبردار ہونا تھا لیکن اس نے صرف جزوی انخلا کیا اور اب بھی پانچ سرحدی چوکیوں پر فوجی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

دریافت کیجیے
شام اور ترکیہ کے مابین سرحدی گزرگاہوں سے متعلق تعاون میں پیش ر
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں  نے دو اور فلسطینی نوجوانوں کو قتل کر دیا
حماس نے مزید تین اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں  اسرائیل  کے حوالے کر دیں
اسرائیلی فوج، 194 خلاف ورزیاں کر چُکی ہے
ایران میں جوہری ہتھیاروں کا کوئی ثبوت نہیں ہے — آئی اے ای اے
شام نے کوسوو کی آزادی و خودمختاری تسلیم کرلی
غزہ میں ایک اور صحافی شہید
ٹرمپ: جنگ بندی خطرے میں نہیں ہے
اسرائیل، تازہ فضائی حملوں میں 24 بچوں سمیت کم از کم 63 فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے
اسرائیلی فوجیوں کا  جنین کے قریب آپریشن،تین فلسطینی ہلاک
یورپی یونین کا مطالبہ: اسرائیل لبنانی علاقے سے نکل جائے
اسرائیل نے حماس کو غزہ کے مقبوضہ علاقوں میں داخلے کی اجازت دے دی
اسرائیل کو غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا بہانہ نہیں دیں گے:حماس
اسرائیلی کنٹرول میں موجود غزہ کے علاقوں کو تباہ کیا جائے:اسرائیل کاٹز
سوڈان: خرطوم ہوائی اڈّے پر آر ایس ایف میلیشیاؤں کے ڈرون حملے
مصر: اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے