دنیا
2 منٹ پڑھنے
الاسکا ملاقات کامیاب نہ ہوئی تو روس سنگین نتائج بھگتے گا:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر رضامند نہ ہوئے تو انہیں 'انتہائی سنگین نتائج' کا سامنا کرنا پڑے گا
الاسکا ملاقات کامیاب نہ ہوئی تو روس سنگین نتائج بھگتے گا:ٹرمپ
/ Reuters
14 اگست 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر رضامند نہ ہوئے تو انہیں 'انتہائی سنگین نتائج' کا سامنا کرنا پڑے گا۔

گزشتہ  روز جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر پیوٹن تنازع ختم کرنے پر رضامند نہیں ہوتے ہیں تو کیا روس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا تو  ٹرمپ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہاں، وہ کریں گے۔

واشنگٹن ڈی سی  کے  کینیڈی سینٹر میں ایک بیان کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں بہت سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر کا یہ بیان یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور دیگر یورپی رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل ملاقات کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔

یہ تبصرہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر اپنی دوسری مدت میں پہلی بار پوٹن کے ساتھ  ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ الاسکا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر اینکورج میں ہونے والی اس ملاقات کے نتیجے میں پوٹن، زیلنسکی اور ان کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے قیام کا امکان ہے۔

 ٹرمپ  نے کہا  کہ اگر وہ چاہیں تو ہم صدر پیوٹن  صدر، زیلنسکی اور میرے درمیان فوری طور پر دوسری ملاقات کریں گے۔

 ٹرمپ  کا کہنا تھا کہ 'شاید کوئی دوسری ملاقات نہ ہو کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس کا انعقاد مناسب نہیں ہے کیونکہ اگر مجھے وہ جوابات نہیں ملے جو ہمیں درکار  ہیں تو پھر ہم دوسری ملاقات نہیں کریں گے۔'

دریافت کیجیے
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات