ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ابوظہبی ترکیہ-امارات کے درمیان افریقہ پر متعلقہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
ترکیہ-متحدہ عرب امارات مشاورتی اجلاس میں خطہ افریقہ کی ترقی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا جائیگا۔
ابوظہبی ترکیہ-امارات کے درمیان افریقہ پر متعلقہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
Türkiye and UAE discuss economic cooperation and investment in Africa. [Photo: Reuters] / Reuters

ترک وزارت خارجہ  نے اطلاع دی ہے کہترکیہ اور متحدہ عرب امارات  کے درمیان افریقہ پر مشاورت کا دوسرا دور پیر کو ابو ظہبی میں منعقد ہوگا ۔

ترک نائب وزیر خارجہ برہان الدین دوران اور یو اے ای کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ، شاہبوط بن نہیان النہیان، اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

ان مذاکرات میں افریقہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور معیشت، سرمایہ کاری اور دیگر ممکنہ تعاون کے شعبوں پر غور کیا جائیگا۔

افریقہ پر باقاعدہ مشاورت کے انعقاد کا فیصلہ صدر رجب طیب اردوان کے فروری 2022 میں یو اے ای کے دورے کے دوران کیا گیا تھا، اس دوران  دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت ہوئی  تھی۔

اس معاہدے کے بعد، ترکیہ اور یو اے ای کے درمیان افریقہ پر پہلا مشاورتی اجلاس  10 اکتوبر 2023 کو انقرہ میں منعقد ہوا تھا۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی
ایران کے بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد کا علاقہ امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے: ریاستی میڈیا
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام