سیاست
2 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ نے شام کی عبوری قانون ساز اسمبلی کے قیام کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے
"ہم  فطری طور پر سرکاری نتائج کے اعلان اور اسمبلی میں باقی نشستوں کے لیے صدارتی تقرری کے حوالے سے پیش رفت پر نظر رکھیں گے۔"
اقوام متحدہ نے شام کی عبوری قانون ساز اسمبلی کے قیام کو ایک اہم قدم قرار دیا ہے
Nawar Najma, spokesperson for Syria's Higher Committee for elections, announces parliamentary results in Damascus on October 6, 2025. / Reuters
7 اکتوبر 2025

اقوام متحدہ نے پیر کے روز شام میں عبوری ادارے اور قانون ساز اسمبلی کے قیام کو ملک کے عبوری دور کے دوران فوری ترجیحات کو حل کرنے کے لیے ایک "اہم قدم" قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے دفتر نے "گزشتہ روز ہونے والے بالواسطہ انتخابات کا نوٹس لیا ہے۔"

انہوں نے کہا، "ہم  فطری طور پر سرکاری نتائج کے اعلان اور اسمبلی میں باقی نشستوں کے لیے صدارتی تقرری کے حوالے سے پیش رفت پر نظر رکھیں گے۔"

دوجارچ نے یہ بھی کہا کہ "اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کے دفتر یا اقوام متحدہ کے کسی اور شعبے کو انتخابی عمل میں شامل ہونے کی کوئی درخواست نہیں دی گئی تھی۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ عبوری ادارے اور عبوری قانون ساز اسمبلی کا قیام عبوری دور کے دوران قانونی اور ادارہ جاتی ترجیحات کو حل کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہمارے خصوصی ایلچی کا دفتر اس بات پر زور دیتا ہے کہ عبوری دور کے دوران عوامی اسمبلی کا کام شفاف، کھلے اور جامع انداز میں انجام دیا جائے۔"

دوجارچ نے مزید کہا کہ "شامی معاشرے کے تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ابھی بھی کافی کوششوں کی ضرورت ہے۔"

ان کے یہ بیانات شام میں اتوار کے روز عوامی اسمبلی کے لیے ہونے والے بالواسطہ انتخابات کے حوالے سے دیے گئے، جو اسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے انتخابات تھے۔ تقریباً 6,000 ووٹرز کو ملک بھر کے انتخابی اداروں سے منتخب کیا گیا تاکہ وہ 210 نشستوں والی اسمبلی کے دو تہائی حصے کے لیے ووٹ ڈال سکیں۔

نئے عبوری نظام کے تحت، 140 نشستوں کے لیے یہ بالواسطہ ووٹ ڈالے گئے، جبکہ باقی 70 اراکین کی تقرری کے لیے صدر ایک ہدایت نامہ  جاری کریں گے۔

دریافت کیجیے
یورپی یونین نے ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی تصدیق  کردی
روس یوکرین میں 'حق کی لڑائی' میں غالب ہے، پوتن
پزشکیان: امریکہ ایران کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا نہیں دیکھنا چاہتا
ایران: پابندیاں دوبارہ نافذ کیے جانے کی صورت میں ہم تعاون ختم کر دیں گے
یو ای ایف اے، اسرائیل کو فٹبال مقابلوں سے خارج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان کی نیو یارک میں دو طرفہ ملاقاتیں
ترکیہ اور امریکہ کے درمیان جوہری توانائی کا معاہدہ
یورپی کونسل کے صدر نے ترکیہ کے روس۔ یوکرین جنگ کے حوالے سے موقف کو سراہا
جاپان کا اسرائیل کو دو ریاستوں کے حل کو روکنے کی صورت میں 'نئے اقدامات' کا انتباہ
عالمی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے دوران مائیکروفون بند
آسٹریلیا نے نیتن یاہو کے شدید رد عمل کے باوجود فلسطین کو تسلیم کر لیا
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی امریکہ سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مطالبے کو واپس لینے کی اپیل
امریکی سینیٹر  نے فلسطین کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کے لیے 'تاریخی' قرارداد پیش کی
برطانیہ ٹرمپ کے دورے کے بعد فلسطینی ریاست کو رسمی طور پر تسلیم کرے گا: رپورٹ
ترکیہ نے  شام  کے علاقے صویدا میں بحران کو حل کرنے کے لیے رو ڈ میپ کا خیر مقدم کیا  ہے۔
ونیزویلا:ہم، امریکہ کے خلاف 'مسلح جدوجہد' کے لیے تیار ہیں