26 ستمبر 2025
یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے) ،غزہ میں نسل کشی کرنے والے اسرائیل کو، بین الاقوامی فٹبال مقابلوں سے خارج کرنے کے فیصلے کی تیاری کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے حکام کی اپیل پر، یو ای ایف اے انتظامیہ اسرائیل قومی ٹیم کو، 2026 ورلڈ کپ یورپی کوالیفائرز سے باہر کرنے کے لیے ووٹنگ کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
اگر یہ فیصلہ منظور ہو گیا تو اسرائیل کے آئندہ میچ منسوخ ہو سکتے ہیں۔
یورپ بھر میں اس حوالے سے ردِعمل بڑھ رہا ہے تو اسپین اور ناروے جیسے ممالک اسرائیل کو بین الاقوامی کھیلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔