سیاست
2 منٹ پڑھنے
کارنی نے ترکیہ کو کینیڈا کے لیے "حیاتی شراکت دار" قرار دے دیا
کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے ترکیہ کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط کرنے کے مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا اظہار کیا ہے۔
کارنی نے ترکیہ کو کینیڈا کے لیے "حیاتی شراکت دار" قرار دے دیا
کینیڈا کے وزیراعظم کارنی وڈبرج میں آٹو پارٹس بنانے والی کمپنی مارٹن ریا انڈسٹریز کا دورہ کر رہے ہیں۔ / Reuters

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ترکیہ کو نیٹو میں کینیڈا کے لیے 'اہم' حلیف قرار دیا اور خاص طور پر تجارت اور صنعت میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کے واضح امکانات کی نشاندہی کی۔

کارنی نے جمعرات کو واون میں ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں سے کہا کہ ''میں اس میں چند باتیں مزید واضح کرنا چاہتا ہوں۔ ایک یہ ہے کہ ترکیہ نیٹو کا ایک اہم شراکت دار ہے اور ایک ایسے خطے میں جو بہت اہم اور بعض اوقات چیلنجنگ ہے۔''

انہوں نے اقتصادی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ''اس کے علاوہ بے پناہ مواقع ہیں۔ ہمارے پاس ترکیہ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے کے متعدد مواقع ہیں،''  میں نے گزشتہ سال ستمبر میں نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ بات چیت شروع کی تھی اور اب میں   اس کی کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا  تعاون ''دفاعی اور جوہری  معاملات '' تک بڑھ سکتا ہے۔

کارنی نے کہا کہ " ترکیہ عالمی سطح پر  پیداوار،  بشمول جدید پیداوار ، نمایاں ممالک میں سے ایک ہے،ایسے شعبے ہیں  جن میں ہم بلا شبہ شرکت کر سکتے ہیں''۔

نیوز کانفرنس کے دوران، کارنی نے کینیڈا کے  موٹر سازی  شعبے  کے لیے ''ایک نئے، زیادہ پرعزم اور خودمختار راستے'' کابھی اعلان کیا اور ایک قومی موٹر ساز منصوبہ جاری کیا جس میں صفر اخراج گاڑیوں  کے فروغ کے لیے 2.3 بلین ڈالر کی نئی خرید و لیز مراعات شامل ہیں۔

اس تبدیلی کے حصے کے طور پر حکومت ، گزشتہ  الیکٹرک وہیکل فروخت کے مینڈیٹ کو منسوخ کر رہی ہے اور اسے  2027 سے 2032 تک کے  ماڈلزکے لیے سخت گرین ہاؤس گیس اخراج معیار سے بدل رہی ہے۔

کارنی نے مزید کہا کہ ''ہم اپنے (گرین ہاؤس گیس) اخراج کے معیار کو دوگنا سخت کر رہے ہیں اور صنعت کو یہ لچک دے رہے ہیں کہ وہ اسے کیسے حاصل کرتی ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب