ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ کی یورپی یونین رکنیت کی کوششوں میں تیزی
ترکیہ۔پولینڈ تعلقات میں مضبوطی، اردوعان نے یورپی سیکیورٹی میں انقرہ کے اہم کردار اور یورپی یونین کی رکنیت کے امکانات پر زور اور ٹسک نے رکنیت کی حمایت کی ہے۔
ترکیہ کی یورپی یونین رکنیت کی کوششوں میں تیزی
Poland's PM Tusk visits Turkey / Reuters
14 مارچ 2025

ترکیہ۔پولینڈ تعلقات میں مضبوطی، اردوعان نے  یورپی سیکیورٹی میں انقرہ کے اہم کردار اور یورپی یونین کی رکنیت کے امکانات پر زور اور ٹسک نے رکنیت کی حمایت کی ہے۔

پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے 12 مارچ کے دورہ انقرہ کے دوران صدر رجب طیب اردوان سے علاقائی استحکام کی کوششوں کی قیادت کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوطرفہ مذاکرات کے دوران اردوعان نے یورپی یونین کے لیے ترکیہ کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر کہ جب یورپ،  برّاعظم کی دفاعی مضبوطی کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اصرار کے بعد، سیکیورٹی چیلنج سے دوچار ہے۔

صدارتی کمپلیکس میں ٹسک کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اردوان نے کہا، 'اگر یورپی یونین اپنی طاقت اور اثر و رسوخ کے نقصان کو روکنا یا اس کو پلٹنا چاہتی ہے تو یہ صرف ترکیہ کی مکمل رکنیت کے ذریعے ممکن ہے۔'

اردوان نے رکے ہوئے مذاکراتی عمل کے باوجود یورپی یونین میں شمولیت کے لیے ترکیہ کے عزم کی تجدید کی۔ ترکیہ 1987 سے درخواست دہندہ ہے؛ الحاق کی مذاکرات 2005 میں شروع ہوئے لیکن 2016 سے رک گئے ہیں۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یورپی سیکیورٹی میں ترکیہ کا اسٹریٹجک کردار اس کی رکی ہوئی یورپی یونین کی رکنیت سے کہیں آگے ہے۔

دریافت کیجیے
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں