دنیا
2 منٹ پڑھنے
یونان میں 5٫2 شدت کا زلزلہ،ایتھنز بھی لرز اٹھا
ایتھنز کی نیشنل آبزرویٹری کی انسٹی ٹیوٹ آف جیو ڈائنامکس نے بتایا کہ زلزلہ یونانی دارالحکومت سے 45 کلومیٹر شمال مشرق میں مقامی وقت کے مطابق شب  ساڑھے بارہ بجے  آیا
یونان میں 5٫2 شدت کا زلزلہ،ایتھنز بھی لرز اٹھا
/ Reuters
9 ستمبر 2025

حکام کا کہنا ہے کہ یونان کے جزیرے یوبویا میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  جو کہ ایتھنز میں بھی  محسوس کیا گیا۔

ایتھنز کی نیشنل آبزرویٹری کی انسٹی ٹیوٹ آف جیو ڈائنامکس نے بتایا کہ زلزلہ یونانی دارالحکومت سے 45 کلومیٹر شمال مشرق میں مقامی وقت کے مطابق شب  ساڑھے بارہ بجے  آیا۔

انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز یونان کے دوسرے سب سے بڑے جزیرے یوبویا کے جنوب مغرب میں واقع نیا اسٹایرا کے کنارے ریزورٹ سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قریبی شہر میراتھن کے میئر  سٹرجیوس سرکاس نے ای آر ٹی ٹیلی ویژن پر تبصرے میں زلزلے کو "بہت شدید" قرار دیا۔

مئی میں یونان کے جزیرے کریٹ میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور یہ زلزلہ مصر کے ساتھ ساتھ یونانی دارالحکومت میں بھی محسوس کیا گیا تھا۔

 جنوری اور فروری میں  بھی  یونان کے ایک اہم سیاحتی مقام  بحیرہ ایجیئن میں واقع جزیرے سانتورینی  میں  زلزلے کے  شدید اور غیر معمولی    جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر ہزاروں  لوگوں نے   کئی دنوں تک گھروں سے باہر  وقت گزارا۔

جنوب مشرقی بحیرہ روم میں متعدد فالٹس پر واقع یونان  اکثرزلزلوں سے متاثر  رہتا  ہے۔

آخری مہلک زلزلہ اکتوبر 2020 میں بحیرہ ایجیئن میں واقع جزیرے ساموس پر آیا تھا۔

سات شدت کے ساتھ ، اس نے ساموس میں دو اور ترک  بندرگاہی شہر ازمیر میں 100 سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا تھا۔

دریافت کیجیے
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا
ایران: ہم عمان میں مذاکرات میں نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے
چین اور جنوبی کوریا: مشترکہ بحری مشقوں کی بحالی پر بات چیت
اسرائیل: مصر کی فوجی طاقت پر نظر رکھنا ضروری ہے
روس کا ICC کے استغاثہ پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ، ICC کی مذمت
جیفری ایپسٹین اسرائیلی ایجنٹ تھا: ایف بی آئی مخبر
فلسطینی قیدیوں کی لاشیں اور جسمانی اعضاء غزّہ پہنچ گئے
انقرہ، مصر کے تعاون کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا چاہتا ہے: اردوعان
کیوبا کو تیل ملتا رہے گا:روس
خلیجی ممالک اور امریکہ کی 11 روزہ سلامتی مشق ختم ہو گئی