دنیا
3 منٹ پڑھنے
آسٹریلیا نے یوکرین کی مدد کے لیے ابرامز ٹینک روانہ کر دیے
آسڑیلوی وزیر اعظم اینتھونی البانیز نے یکم اکتوبر کو روم میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی سے ملاقات میں کہا تھا کہ ان کا ملک روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے "جو کچھ بھی کر سکتا ہے" کرے گا۔
آسٹریلیا نے یوکرین کی مدد کے لیے ابرامز ٹینک روانہ کر دیے
Australia has provided about $962 million in support to Ukraine. / Reuters
 

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ABC) کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے یوکرین کو یقین دلایا ہے کہ ابرامز ٹینکوں کا ایک بیڑا جنگ زدہ ملک کی مدد کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ روس کو پیچھے دھکیل سکے۔

اتوار کو روم میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے دوران، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ان کا ملک روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے "جو کچھ بھی ممکن ہو" کر رہا ہے۔

البانیز حکومت نے گزشتہ سال یوکرین کو ٹینکوں کا ایک بیڑا عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن یہ ٹینک آسٹریلیا میں ہی پھنسے رہے۔ دفاعی حکام نے اس تاخیر کا جزوی طور پر الزام امریکہ کی جانب سے مزاحمت پر لگایا۔

امریکی حکام آسٹریلیا کے اس فیصلے پر نجی طور پر مایوسی کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ وہ یہ ٹینک یوکرین کو عطیہ کرے، حالانکہ یہ ٹینک بالاآخر میدان جنگ کی طرف طویل سمندری سفر پر روانہ ہو چکے ہیں۔

ایک امریکی اہلکار نے ABC کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، "گزشتہ سال، یہاں تک کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے سے پہلے، ہم نے آسٹریلوی حکام کو خبردار کیا تھا کہ ان ابرامز ٹینکوں کو بھیجنا پیچیدہ ہوگا، اور جب یہ میدان جنگ میں پہنچیں گے، تو یوکرینیوں کو ان کی دیکھ بھال کرنا مشکل ہوگا۔"

البانیز اور زیلنسکی کے درمیان تازہ ترین بات چیت اس بات پر مرکوز تھی کہ آسٹریلیا کس طرح روس پر دباؤ بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔

روس پر دباؤ

آسٹریلیا نے یوکرین کو تقریباً 962 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔

البانیز نے صحافیوں کو ٹینکوں کی ترسیل کے شیڈول کے بارے میں کوئی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ اس سے یوکرین کی جنگی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

زیلنسکی نے ٹینکوں کے حوالے سے اطلع ملنے پر البانیز کا شکریہ ادا کیا اور یوکرین کو روسی جارحیت کے خلاف مزاحمت میں مدد دینے پر آسٹریلیا کی کوششوں کی تعریف کی۔

آسٹریلیا نے پہلے ہی تقریباً 1,400 روسی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، لیکن زیلنسکی نے اشارہ دیا کہ وہ کینبرا سے مزید اقدامات اٹھانے کی توقع کرتے ہیں ۔

البانیز نے اشارہ دیا کہ آسٹریلیا "جو کچھ بھی ممکن ہوا" روس پر دباؤ ڈالنے کے لیے کرتا رہے گا۔

البانیز نے یورپی یونین کی جانب سے دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کی تجویز پر محتاط ردعمل دیا، جب یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان دیر لیین نے آسٹریلیا کے ساتھ ایک نئے سیکیورٹی شراکت داری کی تجویز دی۔

وان دیر لیین کے ساتھ روم میں ملاقات کے بعد، البانیز نے کہا تھا کہ  اگرچہ آسٹریلیا اس خیال میں "یقیناً دلچسپی رکھتا ہے"، لیکن یہ اس وقت "بہت ابتدائی مراحل" میں ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
نتن یاہو کو بڑا دھچکا: اسرائیلی پارلیمنٹ نے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
مارکوروبیو:اہم بنیادی ڈھانچے میں تعطل کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ملا
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے