غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
قاتل اسرائیل، 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے تین سالہ عرصے میں مقبوضہ مغربی کنارے پر، فوجیوں کے ذریعے 48 ہزار 174 اور یہودی آبادکاروں  کے ذریعے 14 ہزار 742 حملے کر چُکا ہے: فلسطین دیوار و آبادکاری مخالف مزاحمتی کمیشن
قاتل اسرائیل، 2023 سے اب تک، مقبوضہ مغربی کنارے پر تقریباً 63 ہزار حملے کر چکا ہے
مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا (19.06.2026/AA)

قاتل اسرائیل، 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے تین سالہ عرصے میں مقبوضہ مغربی کنارے پر ، فوجیوں کے ذریعے 48 ہزار 174 اور یہودی آبادکاروں  کے ذریعے 14 ہزار 742 حملے کر چُکا ہے۔

فلسطین دیوار و آبادکاری مخالف مزاحمتی کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ تین سالہ عرصے میں اسرائیلی فوجیوں کے 48 ہزار 174 اور اسرائیلی آبادکاروں کے 14 ہزار 742 حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ان حملوں میں سے 10 ہزار 840 الخلیل پر، 10 ہزار 594 رام اللہ و البیرہ پر، 10 ہزار 261 نابلس اور 7 ہزار 315 القدس پر کئے گئے ہیں۔

ان حملوں میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی آبادکار 66 فلسطینیوں کو قتل کر  چکے ہیں۔

اس عرصے کے دوران اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی زمینوں اور املاک کو ایک ہزار 182 مرتبہ نذرِ آتش کیا۔ تقریباً ایک لاکھ زیتون کے درختوں سمیت مجموعی طور پر ایک لاکھ 47 ہزار 111 درختوں کو اکھاڑ دیا یا تباہ کر دیا۔

آبادکاروں نے فلسطینی دیہات اور بدوی برادریوں کے خلاف 376 حملے کیے اور مویشی بانی کے لئے 211 نئی غیر قانونی آبادیاں قائم کیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی ایک ہزار 894 مکانات سمیت مجموعی طور پر 5 ہزار 59 عمارتوں اور تنصیبات کو مسمار کر دیا۔ ایک ہزار 244 دفعہ القدس پر حملے کئے گئے۔ یہ مقبوضہ مغربی کنارے میں  کسی مقام پر انہدام  کی خاطر کئے گئے سب سے زیادہ حملے تھے۔ اس کے علاوہ 2 ہزار 133 عمارتوں کے لیے مسماری یا تعمیر روکنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔

اسی عرصے کے دوران اسرائیلی حکام نے فوجی قبضے کے احکامات اور فلسطینی زمینوں کو "ریاستی اراضی" قرار دے کر مجموعی طور پر 64 ہزار 200 ایکڑ فلسطینی زمین ضبط کر لی۔ بیان کے مطابق یہ گزشتہ 30 برس کے دوران ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی مقدار ہے۔

مغربی کنارے اور القدس میں دسیوں ہزار رہائشی مکانات پر مشتمل 415 آبادکاری منصوبے تیار کیے گئے، جبکہ اسرائیلی حکام نے مشرقی القدس میں "E1" منصوبے سمیت 15 ہزار 760 نئے آبادکاری مکانات کی تعمیر کے لیے 97 ٹینڈر جاری کیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے اقدامات اب محض زمینی حقائق تبدیل کرنے تک محدود نہیں رہے بلکہ ایسے قانونی نظام کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کا مقصد الحاق مسلّط کرنا ہے۔

فلسطینی کمیشن نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی آبادکاریوں کی توسیع کے لیے فراہم کی جانے والی مالی معاونت روکنے اور اس عمل کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

دریافت کیجیے
سرحدی بارودی سرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تو شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل داغا
امریکی عہدیدار ایران کے خلاف اقدامات پر بات چیت کے لیے کیمپ ڈیوڈ میں یکجا ہوئے، ایکسیوس
ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد CAATSA پابندیوں کو ہٹانے پر مثبت موقف کا مظاہرہ
بھارت نے پنجاب کی سرحدوں کے قریب دو پاکستانی شہریوں کو  مار ڈالا
حکومتِ یمن: "طائز میں حوثیوں کے ساتھ گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے"
ترکیہ وزیر برائے قومی دفاع یاشار گولیر کی آذربائیجان اور جارجیا کے ہم منصبوں سے ملاقات
متحدہ امریکہ نے شام کو دفاعی تجارتی پابندیوں کی فہرست سے  خارج کر دیا
جنوبی کوریا امریکہ میں 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
ریحانلی قتل عام کا ملزم گرفتار کرتےہوئے ترکیہ لایا گیا
ٹینیسی: زہریلے انجیکشنز کے باوجود  سزائے موت پانے والی خاتون بچ گئی: وکلا
اسرائیل کا حملہ، صحافی النجار ہلاک
امریکہ:200 سال بعد خاتون کو سزائے موت دینے کا فیصلہ
فلائی دبئی : پائلٹوں کی لڑائی کی وجہ سے پرواز سعودی عرب میں اتر گئی
میانمار : شمالی راکھائن میں کم از کم 50 افراد ہلاک
ٹوکیو میں بارشوں کا 34 واں مسلسل دن