ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترکیہ کا اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا: اردوعان
ترکیہ کے وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور خفیہ ادارے کے سربراہ رواں ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے: صدر رجب طیب اردوعان
ترکیہ کا اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا: اردوعان
Erdogan states that Türkiye and Pakistan are working to strengthen further cooperation in various fields. / AA
10 نومبر 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے، جنوبی ایشیاء میں فائر بندی کے موضوع پر افغانستان کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً تعطل کے شکار مذاکرات پر بات چیت کے لئے، ترکیہ کے وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور خفیہ ادارے کے سربراہ رواں ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔

بروز اتوار،باکو سے واپسی کی دوران ،پاکستان کے  وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات سے متعلق جاری کردہ بیان میں صدر اردوعان  نے کہا  ہےکہ متوقع  سہ فریقی دورے کا مقصد  اسلام آباد اور کابل کے درمیان جلد از جلد ایک مستقل فائر بندی اور امن کو حتمی شکل دینا ہے۔

باکو میں ہفتے کے روز کی ملاقات میں صدر اردوعان نے کہا تھا کہ "ترکیہ، پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ترکیہ کی زیرِ سرپرستی متوقع  مذاکرات  دونوں ممالک کے درمیان پائیدار استحکام کے لیے مثبت نتائج دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا  ہے کہ ترکیہ اور پاکستان تجارت، توانائی اور دفاعی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔