دنیا
2 منٹ پڑھنے
پوپ فرانسس کی وفات پر ترک صدر کا اظہارِ تعزیت
"پوپ فرانسس ایک ممتاز سیاستدان اور رہنما تھے جو مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے کو اہمیت دیتے تھے۔ انہوں نے انسانی المیوں، خاص طور پر فلسطینی مسئلے اور غزہ میں نسل کشی کے معاملے پر پہل کی۔"
پوپ فرانسس کی وفات پر ترک صدر کا اظہارِ تعزیت
pope francis death / Reuters
22 اپریل 2025

صدر رجب طیب اردوان نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا ہے کہ  "مجھے کیتھولک دنیا کے پیشوا ویٹیکن کے سربراہ پوپ فرانسس کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔"

ایردوان نے غزہ میں نسل کشی اور فلسطین کے مسئلے پر پوپ فرانسس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: "پوپ فرانسس ایک ممتاز سیاستدان اور رہنما تھے جو مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے کو اہمیت دیتے تھے۔ انہوں نے انسانی المیوں، خاص طور پر فلسطینی مسئلے اور غزہ میں نسل کشی کے معاملے پر پہل کی۔"

انہوں نے پوپ کے خاندان، ویٹیکن ریاست اور کیتھولک عوام  سے اپنی اور ترک قوم کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ترک محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش نے بھی دنیا بھر کے کیتھولک  طبقے   اور  ترکیہ میں مقیم   طبقے سے تعزیت کی۔

ایرباش نے 13 اپریل 2024 کو ویٹیکن کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر انہوں نے اور پوپ نے غزہ میں مصائب کے خاتمے کے لیے مشترکہ اپیل کی تھی۔

انہوں نے 'ایکس' پر کہا: "ہم نے مل کر پوری انسانیت سے اپیل کی کہ غزہ میں جاری نسل کشی کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔"

انہوں نے غزہ میں ان حملوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جن میں مساجد، گرجا گھروں، بچوں، خواتین اور بے گناہ افراد کو بلا تفریق نشانہ بنایا گیا۔

ترک نائب صدر نے بھی ویٹیکن اور کیتھولک دنیا سے تعزیت کی۔

جودت یلماز نے کہا: "دنیا کے ضمیر کو زخمی کرنے والے متعدد انسانی بحرانوں کے مقابلے میں ان کا حساس رویہ، خاص طور پر غزہ میں نسل کشی اور فلسطینی عوام کو درپیش ناانصافیوں کے خلاف ان کا واضح اور مضبوط موقف، ان کی قیادت کی ایک مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا جو عالمی اقدار کو ترجیح دیتی ہے۔"

  کے انتقال کا اعلان کیا۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان