غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
کاتز کی دھمکی: نسل کشی دوبارہ شروع کی جائے گی
اگر حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی پابندی نہ کی تو نسل کشی دوبارہ شروع کی جائے گی: اسرائیل کاتز
کاتز کی دھمکی: نسل کشی دوبارہ شروع کی جائے گی
Israel’s defence minister warns the army will resume genocide if "Hamas refuses to comply." / Reuters
15 گھنٹے قبل

اسرائیل کے وزیر دفاع 'اسرائیل کاتز'نےکہا ہے کہ "میں نے فوج کو فلسطین تحریکِ  مزاحمت 'حماس' کو کُچلنے کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے اور  اگر حماس نے  غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی پابندی نہ کی تو نسل کشی دوبارہ شروع کی جائے گی۔

بدھ کے روز اسرائیل وزارتِ دفاع دفتر نے جاری کردہ  ایک بیان میں کہا ہے کہ"اگر حماس  نےمعاہدے کی پاسداری سے انکار کی تو  اسرائیل، امریکہ کے ساتھ باہم مربوط شکل میں حماس کو مکمل شکست دینے ، غزہ میں صورتحال  کو تبدیل کرنے اور جنگ کے تمام اہداف کو حاصل کرنے کے لئے، دوبارہ  جنگ شروع کر دے  گا۔"

کاتز نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل ایک امریکی  زیرِ قیادت  بین الاقوامی فوج کے ساتھ مل کر غزہ میں سرنگوں کی تباہی کے لیے کام کرے گا۔  ان سرنگوں کا خاتمہ ہمارا اہم فوجی ہدف ہے۔

اس  بیان سے قبل ، حماس  مسلح ونگ' القسام بریگیڈ' کے اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے دو  اور اسرائیلی قیدیوں کی  لاشیں واپس کرنے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ باقی لاشوں کو نکالنے کے لیے "وسیع  پیمانے کی کوششوں اور خصوصی آلات" کی ضرورت ہوگی۔لہٰذا حکام   "اس معاملے کو مکمل طور پر بند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔"

’کسی بھی وقت‘

یہ دونوں بیانات ،  امریکہ، قطر، ترکیہ اور مصر کی ثالثی میں طے پانے والی نازک جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے دوران جاری کئے گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں خبردار کیا  ہے کہ اگر حماس معاہدے کی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہی ہے تو اسرائیل "کسی بھی وقت" غزہ میں قتل عام دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نےجنگ بندی کے نفاذ کی بغور   نگرانی کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "اگر اسرائیل چاہتا تو دو سالہ جنگ کے دوران حماس کو کچل سکتا تھا" ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی مرحلہ وار رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلاء شامل ہے۔

تاہم، جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل ، فلسطینیوں کو قتل کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔کشیدگی برقرار ہے ۔ ثالثین معاہدے کے اگلے مرحلے کی یقین دہانی اور غزہ میں  اسرائیلی نسل کشی جنگ کے دوبارہ آغاز  کو روکنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 1,968 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے
اسرائیل دو سال میں پہلی بار فلسطینیوں کو غزہ واپسی کی اجازت دے رہا ہے
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا
اسرائیلی کابینہ  نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
غزہ جنگ بندی منصوبے پر دن 12 بجے دستخط کئے جائیں گے
حماس: 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 2,000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کروایا جائے گا
اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے پر متفق ہو گئے ہیں:ٹرمپ
حماس: فہرستوں کا تبادلہ ہو گیا ہے
اسرائیل کا، آزادی فلوٹیلا اتحاد پر، حملہ
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے: غزّہ حکومت
"غزہ میں اسرائیلی نسل کشی برقرار" قحط و موت کے سائے میں بلبلاتی عوام کی آہ و پکار
امریکہ جنگ کی فنڈنگ کر رہا ہے
حماس-ثالثین مذاکرات کا پہلا دور 'مثبت ماحول' میں ختم ہوا ہے: مصری ذرائع ابلاغ
ترکیہ نے صمود فلوٹیلا کے کارکنان کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے شواہد جمع کیے ہیں
ہمیں اسرائیلی حراست میں 'لفظی اور جسمانی' تشدد کا سامنا کرنا پڑا — مراکشی صحافی
غزّہ محاصرہ شکن بین الاقوامی کمیٹی: امدادی قافلہ غزّہ کے قریب پہنچ گیا ہے