دنیا
2 منٹ پڑھنے
مادورو کی طرف سے کولمبیا کو وینزویلا کے ساتھ فوجی اتحاد بنانے کی پیشکش
میں ان سے وینزویلا کے ساتھ ایک کامل اتحاد کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ کوئی بھی ہمارے ممالک کی خودمختاری کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرات نہ کرے: مادورو
مادورو کی طرف سے کولمبیا کو وینزویلا کے ساتھ فوجی اتحاد بنانے کی پیشکش
میڈورو نے ٹرمپ پر "نوآبادیاتی" عزائم رکھنے کا الزام لگایا، ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد کہ وینزویلا نے امریکہ کا "تیل، زمین اور دیگر اثاثے" چوری کر لیے ہیں۔ / Reuters

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کولمبیا کے سیاسی رہنماؤں، سماجی تحریکوں اور مسلح افواج سے ہنگامی اپیل کی اور عسکری اتحاد کا مطالبہ کیا ہے۔

مادورو نے، امریکہ کے ساتھ کشیدگی میں تیزی آنے پر، بدھ کو اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ ‘علاقائی اتحاد' امن اور خودمختاری کی مضبوط ترین ضمانت ہے۔انہوں نے، بیرونی مداخلت کو روکنے کے لیے، کولمبیا کی فوج کو بھی وینزویلا کے ساتھ اتحاد کی پیشکش کی ہے۔

مادورو نے کہا ہے کہ "میں ان سے وینزویلا کے ساتھ ایک کامل اتحاد کا مطالبہ کرتا ہوں تاکہ کوئی بھی ہمارے ممالک کی خودمختاری کی طرف آنکھ اٹھانے کی جرات نہ کرے"۔

ٹرمپ ایک کٹھ پتلی حکومت چاہتا ہے

یہ اپیل واشنگٹن کے جھڑپوں کی طرف اشارہ کرنے والے چند بیانات کے بعد کی گئی ہے۔

مادورو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 'نوآبادیاتی' عزائم رکھنے کا قصوروار ٹھہرایا  ہے  ۔ دوسری طرف  ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا نے امریکی 'تیل، زمین اور دیگر اثاثے' چرا لیے ہیں۔

مادورو نے ان الزامات کو حکومت تبدیل کرنے کے لیے بہانہ قرار دیا اور خبردار کیا  ہےکہ "نئی حکومت بنانے  کی  کوئی بھی کوشش جلد ناکام ہو جائے گی۔ ان کا مقصد وینزویلا پر ایک ایسی کٹھ پتلی حکومت مسلط کرنا ہے جو چند دن بھی قائم رہنے کی اہلیت نہ رکھتی ہو لیکن  ہمارا آئین اور ہماری دولت  ان کے  حوالے کر دے۔  وینزویلا ایسی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کرے گا"۔

یہ محاذ آرائی منگل کو ٹرمپ کے مادورو حکومت کو 'غیر ملکی دہشت گرد تنظیم'  قرار دینے  کی دھمکی دینے کے بعد شدت اختیار کر گئی  ہے۔

ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم سے  جاری کردہ بیان میں وینزویلا کے نزدیک امریکی بحری موجودگی میں اضافے کی بات کی اور وعدہ کیا  ہےکہ جب تک کاراکاس امریکی مطالبات پورے نہیں کرتا وہ دباؤ بڑھاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پابندیوں، بحری جہازوں کی ضبطیوں اور اشتعالی بیانات کی وجہ سے پچھلے چند ماہ سے کاراکاس اور واشنگٹن کے باہمی تعلقات بتدریج خراب ہو رہے ہیں ۔

مادورو کی کولمبیا سے اتحاد کی اپیل  سفارتی اور عسکری کشیدگی  میں اضافے  کے دوران علاقائی اتحادیوں کو یکجا کرنے کی ایک کوشش دِکھائی دے رہی  ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"