ایشیا
1 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا میں سیلاب،اموات کی تعداد 442 ہو گئی
ملک کی انسداد آفات  ایجنسی نے کہا کہ سماٹرا میں جاری سیلاب سے ہونے والی اموات کی تعداد 442 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 402 اب بھی لاپتہ ہیں
انڈونیشیا میں سیلاب،اموات کی تعداد 442 ہو گئی
انڈونیشیا / AP
1 دسمبر 2025

انڈونیشیا کی ایجنسی برائے موسمیات، موسمیاتی تبدیلی اور جیو فزکس (BMKG) نے ملک کے بیشتر حصوں میں ممکنہ بارش کی پیش گوئی جاری کی ہے ۔

یہ پیش گوئی اس وقت جاری کی گئی جب BMKG نے آج  مختلف علاقوں میں بارش میں اضافہ ریکارڈ کیا اور کہا کہ کئی شہروں میں شدید موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 ملک کی انسداد آفات  ایجنسی نے کہا کہ سماٹرا میں جاری سیلاب سے ہونے والی اموات کی تعداد 442 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 402 اب بھی لاپتہ ہیں۔

ایجنسی نے کہا کہ امدادی  ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں  تاحال لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ 646 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 1.1 ملین متاثر ہوئے، سینکڑوں گھر تباہ ہوئے، اور 290,000 سے زائد افراد سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوئے۔

بہت سے متاثرہ علاقے اب بھی ناقابل رسائی ہیں اور امدادی  ٹیمیں زمینی اور فضائی دونوں جگہ کام کر رہی ہیں۔