غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزہ میں یومیہ اوسطاً 28 بچے جان کی بازی ہار رہے ہیں، یونیسیف
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بمباری، جبری قحط اور امداد کی کمی کے باعث بڑھتی ہوئی بچوں کی اموات کا انتباہ جاری کرتے ہوئے فی الفور حملوں کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔
غزہ میں یومیہ اوسطاً 28 بچے جان کی بازی ہار رہے ہیں، یونیسیف
Gazan children, who face difficulties accessing food due to the blockade imposed by Israel, wait to receive hot meals in Gaza
5 اگست 2025

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے کہا  ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جاری تباہ کاریوں اور انسانی امداد کی تقریباً مکمل ناکہ بندی کے باعث ، یومیہ اوسطاً 28 بچے ہلاک ہو رہے ہیں ۔

یونیسف نے پیر کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے، "بمباری سے، غذائی قلت اور بھوک سے اور امدادو بنیادی خدمات کے فقدان سے اموات ہو رہی ہیں۔"

یونیسف  کے مطابق ، "غزہ میں، روزانہ اوسطاً 28 بچے ہلاک ہو رہے ہیں۔"

ادارے نے، غزہ کے بچے خوراک، صاف پانی، دوا اور تحفظ کے لیے شدید ضرورت مند ہیں، پر زور دیتے ہوئے  فوری انسانی امداد تک رسائی اورحملوں کے خاتمے کی اپیل کی ۔

یونیسف نے کہا، " فوری جنگ بندی لازم و ملزوم  ہے ۔"

غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی

7 اکتوبر 2023 سے، اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی کارروائیاں کی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، تقریباً 61,000 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں — جن میں سے تقریباً نصف خواتین اور بچے ہیں — جبکہ دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

جنگ نے غزہ کے صحت اور صفائی کے نظام کو تباہ کر دیا ہے، تقریباً تمام اسپتال بند ہو چکے ہیں، اور علاقے کوقحط کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ خوراک، دوا اور ایندھن کی ترسیل اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی اپیلوں کے باوجود، اسرائیل نے اپنی نسل کشی جاری رکھی ہے۔

یونیسف اور دیگر انسانی حقوق کے گروہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر تشدد فوری طور پر ختم نہ ہوا تو غزہ میں بچوں کی اموات میں خوفناک حد تک اضافہ ہو سکتا  ہے۔

 

متعلقہTRT Global - More American right-wing voices say 'genocide' taking place in Gaza. Is the tide turning?

دریافت کیجیے
غزہ میں امن کا مطلب یہ نہیں کہ نسل کشی معاف کر دی جائے: سانچیز
اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع کر دی
اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 1,968 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے
اسرائیل دو سال میں پہلی بار فلسطینیوں کو غزہ واپسی کی اجازت دے رہا ہے
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا
اسرائیلی کابینہ  نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
غزہ جنگ بندی منصوبے پر دن 12 بجے دستخط کئے جائیں گے
حماس: 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 2,000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کروایا جائے گا
اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے پر متفق ہو گئے ہیں:ٹرمپ
حماس: فہرستوں کا تبادلہ ہو گیا ہے
اسرائیل کا، آزادی فلوٹیلا اتحاد پر، حملہ
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے: غزّہ حکومت
"غزہ میں اسرائیلی نسل کشی برقرار" قحط و موت کے سائے میں بلبلاتی عوام کی آہ و پکار
امریکہ جنگ کی فنڈنگ کر رہا ہے
حماس-ثالثین مذاکرات کا پہلا دور 'مثبت ماحول' میں ختم ہوا ہے: مصری ذرائع ابلاغ
ترکیہ نے صمود فلوٹیلا کے کارکنان کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے شواہد جمع کیے ہیں
ہمیں اسرائیلی حراست میں 'لفظی اور جسمانی' تشدد کا سامنا کرنا پڑا — مراکشی صحافی
غزّہ محاصرہ شکن بین الاقوامی کمیٹی: امدادی قافلہ غزّہ کے قریب پہنچ گیا ہے
حماس: ہتھیار ڈالنے سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں اور تحریک کا موقف مسخ کرنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں
ٹرمپ: مصر میں حماس کے وفود کے ساتھ مثبت مذاکرات ہو رہے ہیں