پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان میں تازہ ترین دہشت گرد حملہ، کم از کم پانچ افراد ہلاک
پاکستان کے جنوب مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں منگل کے روز ہونے والے مختلف حملوں میں دو پولیس اہلکاروں اور اتنے ہی مشتبہ عسکریت پسندوں سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں
پاکستان میں تازہ ترین دہشت گرد حملہ، کم از کم پانچ افراد ہلاک
/ Reuters
2 جولائی 2025

پاکستان کے جنوب مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں منگل کے روز ہونے والے مختلف حملوں میں دو پولیس اہلکاروں اور اتنے ہی مشتبہ عسکریت پسندوں سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے ایک بیان میں کہا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد نے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دور افتادہ ضلع مستونگ میں نیم فوجی دستوں کے دفتر پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

رند نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ تازہ ترین حملے میں "ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گرد" ملوث تھے۔

نئی دہلی نے ابھی تک پاکستانی حکام کے الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔

دہشت گردی میں اضافہ

اسلام آباد اپنے دیرینہ حریف بھارت پر بلوچستان اور شمال مغربی خیبر پختونخوا (کے پی) صوبوں میں عسکریت پسندی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتا ہے۔

ایک اور واقعے میں کے پی کے شورش زدہ ضلع لکی مروت میں نامعلوم حملہ آوروں نے ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر جا رہے تھے جب انہیں قریبی گاؤں میں نشانہ بنایا گیا۔

ابھی تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم، مشتبہ بلوچ علیحدگی پسند اور تحریک طالبان پاکستان، جو پاکستان میں سرگرم متعدد عسکریت پسند گروہوں کی چھتری ہے، طویل عرصے سے دونوں صوبوں میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پاکستان میں حالیہ برسوں میں کے پی اور بلوچستان صوبوں میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات