غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
غزہ پر اسرائیل کے محاصرے کو توڑنے کے لیے عالمی صمود فلوٹیلا میں یونانی کشتیوں کی شمولیت
فلسطین کی حامی تحریک کا کہنا ہے کہ یونانی بحری جہازوں کا مقصد اسرائیل کی غزہ پر لگی بلاک ایڈ کو توڑنے، بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے محفوظ راستے قائم کرنے میں مدد کرنا ہے۔
غزہ پر اسرائیل کے محاصرے کو توڑنے کے لیے عالمی صمود  فلوٹیلا میں یونانی کشتیوں کی شمولیت
یونان کے جزیرے سیروس کے بندرگاہ پر فلسطینی جھنڈے لہراتے ہوئے حامی جمع ہوئے، جہاں سے عالمی صمود بحری بیڑے میں شامل ہونے کے لیے کشتیاں روانہ ہوئیں۔ / AA

غزہ کے لیے گلوبل صمود فلیٹ میں شامل  ہونے کے لیےیونان کے   جزیرہ سیروس  کی بندرگاہ سے بھی کشتیاں  روانہ ہو گئی ہیں۔

 یہ ایک بین الاقوامی قافلہ ہے جس میں شہری کشتیوں کا مقصد اسرائیل کی ناکہ بندی کو توڑنا اور انسانی امداد فراہم کرنا ہے۔

اوکسیگونو مکمل طور پر یونانی عملے پر مشتمل ہے، جبکہ الیکٹرا یونان اور دیگر ممالک کے رضاکاروں کو لے کر جا رہی ہے۔

پورے جزیرے میں دن بھر اس مشن کی  حمایت  میں سینکڑوں افراد بندرگاہ پر جمع ہوئے تاکہ عملے کے حوصلے بلند کر سکیں۔

جب جہاز روانہ ہوئے تو ہجوم نے فلسطینی پرچم لہرائے اور  یہ نعرے لگائے "غزہ کے لیے آزادی،" "مزاحمت کامیاب ہوگی،" اور "اسرائیل مردہ باد۔"

مارچ ٹو غزہ، یونان، جو کہ ایک پرو-فلسطینی تحریک ہے اور ملک میں یکجہتی کی کارروائیوں کو منظم کرتی ہے، کے عہدیداروں نے زور دیا کہ یونانی  کشتیوں  کا مقصد اسرائیل کی ناکہ بندی کو توڑنا، بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنا اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ایک محفوظ راستہ قائم کرنا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ یہ قافلہ  دنیا بھر کے عوام کو  یکجہتی کا ایک مضبوط پیغام دیتا ہے اور اس علاقے میں انسانی بحران کی طرف توجہ مبذول کراتا ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا نے گزشتہ ماہ بارسیلونا، اسپین، اور جینوا، اٹلی سے روانہ ہونے والے جہازوں کے ساتھ اپنی تشکیل شروع کی تھی۔

منتظمین نے اس مشن کو بے مثال قرار دیا، اور اس کا موازنہ پچھلی کوششوں سے کیا جن میں واحد کشتیوں کو اسرائیل نے روک لیا تھا اور ان کے مسافروں کو ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

یہ قافلہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہے، جس کا مقصد ناکہ بندی کو چیلنج کرنا اور غزہ کے فلسطینیوں کو انسانی امداد فراہم کرنا ہے، جہاں اسرائیل کی مہینوں سے جاری ناکہ بندی کے باعث قحط کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

اسرائیل نے اکتوبر 2023 سے غزہ میں اپنی جارحیت کے دوران تقریباً 65,000 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اس قتل عام کے دوران، اسرائیل نے اس علاقے کو تقریباً کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے اور عملی طور پر پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے۔

گزشتہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے  نسل کش بنیامین نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو غزہ پر اپنی جنگ کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران: امریکہ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں تیکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں
روسی شہر پر یوکرین کا حملہ،5 افراد ہلاک
آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا اجرت آمد و رفت برقرار رہے گی:عُمان
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی خفیہ ادارے میں برطرفیوں کا آغاز کر دیا
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا