سیاست
3 منٹ پڑھنے
امریکہ نے افغان پاسپورٹوں کے لیے ویزے جاری کرنا بند کر دیے
وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ افغان وزہ جاری کرنے کو معطل کر دیا ہے تاکہ قومی سلامتی کی حفاظت کی جا سکے، جبکہ وزیر خارجہ روبیو نے زور دیا کہ امریکیوں کی حفاظت ہماری سب سے اہم ترین ترجیح ہے۔
امریکہ  نے افغان پاسپورٹوں کے لیے ویزے جاری کرنا بند کر دیے
وائٹ ہاؤس فائرنگ ملک گیر ردعمل اور ویزا کے طریقہ کار کی کڑی جانچ پڑتال کا باعث بنی۔ [فائل فوٹو] / Reuters

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے افغان پاسپورٹس پر سفر کر نے والے افراد  کے لیے  ویزے جاری کرنے کے عمل کو فوری طور پر  معطل کر دیا ہے۔

محکمے نے ایکس پر لکھا ہے کہ  امریکی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے  تمام تر ضروری اقدامات  اٹھائے جا رہے ہیں ۔

اسٹیٹ سیکرٹری مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ "اپنی قوم اور اپنے شہریوں کے تحفظ سے بڑھ کر کسی چیز کو بالا تر  نہیں رکھتا۔"

یہ اعلان اس کے بعد آیا جب ایک افغان شہری رحمان اللہ لاکنوال کو ایک نیشنل گارڈ کے ہلاک اور وائٹ ہاوس کے جوار میں ایک کے زخمی ہونے والے  حملے کا مشتبہ قرار دیا گیا ۔

اس واقع کے  بعد امریکہ نے اعلان کیا کہ اس نے افغان شہریوں کے لیے تمام امیگریشن کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔

امریکی شہریت اور امیگریشن سروسز  نے کہا ہے کہ اس نے پناہ کے  تمام فیصلے روک دیے ہیں۔

ایجنسی کے ڈائریکٹر جوزف ایڈلو نے X پر لکھا ہے کہ جب تک ہم یہ یقینی نہیں بنا لیتے کہ ہر غیر ملکی کو زیادہ سے زیادہ درجے تک جانچا اور سکرین کیا گیا ہے،  سختی کا یہ عمل جاری رہے گا۔ امریکی عوام کی حفاظت ہمیشہ ہماری  اولین ترجیح ہے ۔"

تیسری دنیا کے ممالک سے  نقل مکانی کا سد باب

لاکنوال 2021 میں ایک پروگرام کے تحت امریکہ آیا تھا جو امریکی افواج  سے تعاون کرنے والے افغانیوں کے لیے تھا ، اور بعد ازاں اسے  پناہ مل گئی تھی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھینکس گیونگ کے موقع پر سروس ممبروں سے فون پر گفتگو کے دوران اس فائرنگ کو "دہشت گردانہ حملہ" قرار دیا۔

اس حملے میں  20 سالہ سارہ بیکسٹرم، جمعرات کو ہلاک ہو گئی جبکہ 24 سالہ انڈریو وولف  کی حالت تا حال نازک ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کوسوشل میڈیا پر عہد کیا کہ وہ مستقل طور پر "تیسری دنیا کے تمام تر ممالک" سے نقل مکانی کو روک دیں گے ، بائیڈن کے لاکھوں غیر قانونی داخلوں کو ختم کریں گے، اورکسی بھی ایسے فرد کو نکال دیں گے جو ریاستِ متحدہ کے لیے خالص اثاثہ نہ ہو۔

انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کن ممالک کو "تیسری دنیا" سمجھتے ہیں، یہ بات اُن وسیع سفری پابندیوں کی بازگشت تھی جو انہوں نے اپنے پہلے دورِ حکومت میں نافذ کی تھیں اور بعد میں عدالتوں نے محدود کر دیا تھا۔

جمعہ کو ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ کسی بھی دستاویز کو منسوخ کر دیں گے جس پر بائیڈن نے آٹو پین کے ذریعے دستخط کیے ہوں، آٹو پین ایک ایسا آلہ ہے جو صدور معمول کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

بائیڈن نے 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی متعدد امیگریشن پالیسیاں واپس لے لیں، اور کہا کہ وہ ان لوگوں کی مدد روک رہی تھیں جنہیں تحفظ درکار تھا۔

ٹرمپ کے "تیسری دنیا" کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر محکمۂ ہوم لینڈ سکیورٹی نے جون میں عائد کی گئی سفری پابندی میں شامل 19 ممالک کا حوالہ دیا۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو