سیاست
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کے ایرو انٹرسیپٹر ذخائر ختم ہو رہے ہیں
پینٹاگون نے اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام کو مضبوط کیا ہے اور اب امریکی انٹرسیپٹر ذخائر میں کمی تشویش کا سبب بن رہی ہے: وال اسٹریٹ جنرل
اسرائیل  کے ایرو انٹرسیپٹر ذخائر ختم ہو رہے ہیں
Iran accelerates its missile production capabilities amid depleting Israeli missiles / Reuters
18 جون 2025

ایک امریکی عہدیدار نے کہا  ہے کہ اگر ایران کے ساتھ تنازعہ طوالت اختیار کرتا ہے تو  اسرائیل کو اپنے ایرو انٹرسیپٹر ذخائر میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اسٹریٹجک  اور انٹرنیشنل اسٹڈیز  مرکز کے دفاعی میزائل منصوبے کے ڈائریکٹر  'ٹام کراکو'نے بروز بدھ وال اسٹریٹ جنرل کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  ایرو انٹر سیپٹر  طویل المسافت بیلسٹک میزائلوں کے خلاف ایک اہم دفاعی ہتھیار ہیں  اور اگر ایران کے ساتھ جنگ  لمبی ہوتی ہے تو  اسرائیل کے ایرو انٹر سیپٹر ذخائر ختم ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ جون میں تنازعے میں شدّت آنے کے بعد، پینٹاگون نے خطے میں اضافی میزائل دفاعی نظام نصب کیے ہیں، لیکن امریکی انٹرسیپٹرذخائر میں تیزی سے کمی کی وجہ سے  خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واشنگٹن ،اسرائیل کے دفاع کو زمین، سمندر اور ہوا سے مضبوط کر رہا ہے اور اسے ایک طویل عرصے سے دفاعی نظام پر دباؤ کا علم  ہے۔

کراکو نے کہا ہے کہ "نہ تو امریکہ سارا دن بیٹھ کر میزائل روک سکتا ہے اور اور نہ ہی اسرائیل"۔

ایرو انٹرسیپٹر تیار کرنے والی صنعت " اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز"  نے رپورٹ شدہ کمی پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے  کہ "ہم،کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں لیکن بدقسمتی سے، ہم گولہ بارود سے متعلقہ معاملات پر تبصرہ نہیں کرسکتے" ۔

ایران کی میزائل صلاحیتیں

تہران نے ، ایرانی اسٹریٹجک اور جوہری اثاثوں پر براہ راست اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد اپنی میزائل پیداوار کو دوبارہ  فعال کر دیا ہے۔

امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کے سابق مشیرِ اعلیٰ  'ڈین کالڈویل'نے کہا  ہے کہ ایران کے پاس تقریباً 2,000 میزائل ہیں جو اسرائیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ایران نے پہلے مختلف مسافت پر مار کی صلاحیت والے دس نئی قسم کے میزائلوں کا انکشاف کیا تھا۔ تاہم، ان میزائلوں کی صحیح تعداد اور مار کی صلاحیت واضح نہیں ہے۔

امریکی انٹیلی جنس نے 2024 میں کہا تھا کہ ایران کے پاس خطے کا "سب سے بڑا بیلسٹک میزائل ذخیرہ" ہے اور وہ  ہدف پربے قصور   مار کی صلاحیت  اور مہلکیت کو بہتر بنا رہا ہے۔

یاد رہے کہ2013 میں ایک پریڈ کے دوران، ایران نے ایسے میزائلوں کی نمائش کی تھی جو 2,000 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک مار کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دریافت کیجیے
پاکستان: خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے
میرے خیال میں تہران واقعی معاہدہ نہیں چاہتا تھا: ٹرمپ
ایرانی سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیل نے رفح سرحدی چوکی دوبارہ بند کر دی
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے مشرق وسطی کو آتش فشاں میں بدل سکتے ہیں: صدر ایردوان
ایران کی تصدیق: علی خامنہ ای ہلاک ہو گئے ہیں
پاکستان کے فضائی آپریشن میں ہفتے کی رات تک 352 افغان فوجی اور طالبان ہلاک
ترک وزیر خارجہ کا امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد متعدد عالمی ہم منصبوں سے رابطہ
اسرائیل نے ایرانی رہبران کی بلند پایہ شخصیات، بشمول خامنہ ای اور پزشکیان کو نشانہ بنایا: حکام
ایران کا امریکہ اور اسرائیل پر اقوام متحدہ کے آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام
خدشات کی تصویری عکاسی: امریکہ-اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد کے مناظر
ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیل پر میزائل داغ دیے
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے وسیع پیمانے کے خطرات کو جنم دے دیا
پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں جاری
امریکہ نے ایران میں "بڑی جنگی کارروائیاں" شروع کر دی ہیں، صدر ٹرمپ