سیاست
2 منٹ پڑھنے
یوکرین امن مذاکرات میں اعلیٰ سطحی سفیر شریک نہیں ہیں
لندن میں یوکرین پر مذاکرات کلیدی ممالک کی شرکت کے بغیر جاری
یوکرین امن مذاکرات میں اعلیٰ سطحی سفیر شریک نہیں ہیں
Ukraine rejected proposals to recognise Crimea’s annexation and block NATO entry. / Reuters

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرین پر اعلیٰ سطحی امن مذاکرات بدھ کے روز لندن میں جاری رہیں گے لیکن ان میں  کلیدی ممالک کے اعلیٰ سفارتکار شرکت  نہیں کریں گے۔

وزرائے خارجہ کی شرکت کے ساتھ متوقع مذاکراتملتوی ہونے کے بعد  اب ان مذاکرات کی قیادت  برطانیہ، امریکہ، فرانس، جرمنی اور یوکرین کے سینئر حکام کر رہے ہیں۔

یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی انتظامیہ کی جانب سے کیف اور ماسکو پر جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اسکائی نیوز کے مطابق  سفارتی نمائندگی میں کمی اور  تنازعے کے فوری حل  کی طلب  نے صورتحال میں تضاد پیدا کر دیا ہے۔

مذاکرات میں ، روس کے کریمیا الحاق کو تسلیم کئے جانے اور یوکرین کی نیٹو رکنیت کو روکنے   پر مبنی، امریکی حمایت یافتہ امن  تجویز پر بات چیت کی  توقع کی جا رہی تھی ۔  لیکن منگل کے روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اس تجویز کو  مسترد کر دیا تھا۔

’تکنیکی اجلاس‘

برطانیہ کے  وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے سوشل میڈیا  ایکس پر صورتحال سے متعلق  تبصرے میں  کہا  ہے کہ ان کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ایک ’مثبت گفتگو‘ ہوئی۔

’انہوں نے کہا ہے کہ برطانیہ، امریکہ، یوکرین اور یورپ کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام کر رہا ہے اور پوتن کے غیر قانونی حملے  کو بندکروانے  کے لیے کوشاں ہے۔

’مذاکرات تیزی سے جاری ہیں اور حکام کل لندن میں ملاقات کریں گے۔ یہ یوکرین، برطانیہ اور یورو-اٹلانٹک سلامتی کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔‘

روبیو نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لیمی کے ساتھ ایک ’مثبت گفتگو‘ ہوئی۔

’ہماری ٹیم یوکرینی اور برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ ٹھوس اور اچھے تکنیکی اجلاسوں کی منتظر ہے۔ میں لندن میں جاری بات چیت کے دوام  کو یقینی بنانے  اور  آئندہ مہینوں میں  متوقع دورہ برطانیہ کا بے صبری سے منتظر ہوں۔‘

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو