دنیا
2 منٹ پڑھنے
فیڈ چیئرمین فوراً استعفی دے دیں:ٹرمپ
ٹرمپ نے یہ تبصرہ اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کیا، جہاں انہوں نے فیڈرل ہاؤسنگ فنانس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم پلٹ کی کال کے بارے میں ایک خبر شیئر کی، جس میں کانگریس سے پاول کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا
فیڈ چیئرمین فوراً استعفی دے دیں:ٹرمپ
/ REUTERS
3 جولائی 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

ٹرمپ نے یہ تبصرہ اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر کیا، جہاں انہوں نے فیڈرل ہاؤسنگ فنانس ایجنسی کے ڈائریکٹر ولیم پلٹ کی کال کے بارے میں ایک خبر شیئر کی، جس میں کانگریس سے پاول کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بلوم برگ کی پلٹ کے بارے میں شائع ہونے والی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  پاول  کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے!!

ایک بیان میں پلٹ نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ پاول کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرے کیونکہ انہوں نے اسے 'سیاسی تعصب' اور 'سینیٹ کی سماعت کے دوران گمراہ کن بیانات' قرار دیا تھا۔

انہوں نے پاول پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے فیڈ کے ہیڈکوارٹر کی 2.5 بلین ڈالر کی تزئین و آرائش کے منصوبے کی نوعیت اور لاگت کے بارے میں جھوٹ بولا اور اسے بدانتظامی کی واضح مثال قرار دیا۔

پاول کو ٹرمپ نے اپنی پہلی انتظامیہ کے دوران فیڈ کی قیادت کے لئے نامزد کیا تھا۔

 ٹرمپ کے بعد صدر بننے والے جو بائیڈن نے انہیں دوسری مدت کے لیے نامزد کیا تھا۔

ٹرمپ نے پاول کو خاص طور پر "شرح سود میں کٹوتی میں تاخیر" کرنے پر بارہا تنقید کا نشانہ بنایا ہے،

دریافت کیجیے
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں