دنیا
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ اور سات دیگر ممالک نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
سعودی عرب، ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا، پاکستان، قطر، متحدہ عرب امارات 'امن بورڈ' میں شامل ہوگئے
ترکیہ اور سات دیگر ممالک  نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
غزہ میں تباہی کا منظر / Reuters
22 جنوری 2026

سعودی عرب، ترکیہ، مصر، اردن، انڈونیشیا، پاکستان، قطر اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 'امن بورڈ ' میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

 سعودی عرب  وزارت خارجہ نے بروز بدھ جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہر ملک اپنی قانونی کارروائیوں کے مطابق بورڈ میں شمولیت کے دستاویزات پر دستخط کرے گا۔

ٹرمپ نے، عالمی تنازعات کے حل کے لیےتشکیل دیئے  گئے  ،اس بورڈ   میں شمولیت کے لیے درجن بھر عالمی رہنماؤں کو دعوت دی ہے۔

بورڈ کو، جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے ساتھ بیک وقت  تشکیل دیا گیا ہے۔اس کا مقصد  اسرائیل کی غزہ پر مسّلط کردہ نسل کُشی جنگ کو روکنا  ہے۔ اکتوبر 2023  سے جاری نسل کُشی جنگ میں اسرائیل  71,000 سے زائد افراد کو قتل اور 171,000 سے زائد کو زخمی کر چکا ہے۔

امن بورڈ

بروز جمعہ رات دیر گئے  وائٹ ہاؤس نے امن بورڈ کے قیام کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ہی غزہ کے انتظام و انصرام کے لیے قومی کمیٹی کی منظوری بھی دی ہے ۔غزّہ قومی کمیٹی  علاقے میں عبوری مرحلے کے انتظام کے لیے نامزد کردہ چار اداروں میں سے ایک ہے۔

تقریباً 15 عالمی رہنما وں پر مشتمل اس بورڈ کی صدارت  صدر  ٹرمپ کریں گے ۔ یہ بورڈ ،نو  تشکیل شدہ   فلسطینی ماہرین پر مبنی حکومت کی اور غزہ کی تعمیر نو کے عمل کی نگرانی کرے گا۔

جن ممالک کی بورڈ میں شمولیت متوقع ہے ان میں برطانیہ، جرمنی، فرانس اور اٹلی بھی شامل ہیں۔ اور سابق اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ نمائندہ نیکولائی ملاڈینو کے، بحیثیت بورڈ کے نمائندہ، فیلڈ میں فرائض ادا کرنے کا امکان ہے۔

'امن بورڈ'  ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے کا حصہ ہے جسے نومبر 2025 میں سلامتی کونسل نے قرارداد نمبر 2803 کے تحت منظور کیا تھا۔

دریافت کیجیے
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان
ترکیہ عالمی نظام کی بدلتی ہوئی شکل میں ایک مرکزی طاقت کے طور پر ابھرے گا: صدر ایردوان
امریکہ: امیگریشن چھاپوں میں اضافہ
آسٹریلیا: مسلح حملہ، تین افراد ہلاک ایک زخمی
امریکہ، ونیزویلا کے بعد کیوبا پر نظریں گاڑے ہوئے ہے
"شامی الاکتان جیل"متعدد خاندانوں کےلیے امید کی کرن بن گئی
"عوام محتاط رہیں"امریکہ میں شدید سردی کا طوفان آنے والا ہے:ماہرین موسمیات
ترکیہ اور سات دیگر ممالک  نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
ٹرمپ دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے،بورڈ آف پیس بنانے کا فیصلہ
امریکہ نے داعش کے قیدیوں کو شام سےعراق منتقل کرنا شروع کر دیا
غزہ کے لیے امن و امان کے  تمام منصوبوں کو اہم سمجھتے ہے: ایردوان
چین: ہم، اقوام متحدہ کے مرکز والے، بین الاقوامی نظام کا دفاع کریں گے
"اقدام بغاوت"جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قیدکی سزا
ایران: اگر امریکہ  نے دوبارہ حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے
شام: YPG کا ڈرون حملہ،7 شہری ہلاک