غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
حماس: فلسطین نہ تو غیر ملکی حکمرانی قبول کرے گا اور نہ ہی غیر مسلح ہو گا
حماس کے سینئر عہدیدار خالد مشعل نے اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطین کے مستقبل کے لیے اتحاد اور مزاحمت کی اہمیت پر زور دیا۔
00:00
حماس: فلسطین نہ تو غیر ملکی حکمرانی قبول کرے گا اور نہ ہی غیر مسلح ہو گا
Hamas je u saopćenju također pozvao međunarodnu zajednicu i Ujedinjene nacije da poduzmu hitne mjere kako bi zaustavili "zločin izgladnjivanja" koji izraelska vlada čini nad nedužnim civilima u Gazi. / AA

حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنے وطن پر حکومت کرنے کا حق حاصل ہے اور جب تک اسرائیلی قبضہ جاری رہے گا، وہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

حماس کے جلاوطن دفاتر کے سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ ان پر کوئی سیاسی نظام باہر سے مسلط نہیں کیا جا سکتا۔

اتوار کے روز حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا کر کے فلسطین لّوٹائے  گئے فلسطینی قیدیوں کے اعزاز میں مصری دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ  ایک تقریب  سے  خالد مشعل کی تقریر کی ویڈیو شیئر کی۔

انہوں نے کہا، "غزہ  کے مالک محض اس کے عوام ہیں؛ نہ غزہ اور نہ ہی مغربی کنارے کے لوگ اپنے وطن کو کسی اور جگہ کے لیے تبدیل کریں گے۔"

فلسطین کا کوئی متبادل نہیں

مشعل نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی محاصرے میں گھرے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی اپنی زمین سے دھرتی سے  مضبوطی سے  جڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا، "فلسطین کا  فلسطین کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں۔ عرب اور اسلامی ممالک کے لیے ہماری عزت اپنی جگہ، لیکن ہمارا وطن کسی چیز سے تبدیل نہیں ہو سکتا۔"

مشعل نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین پر صرف اس کے عوام کی حکومت ہوگی اور کوئی غیر ملکی سیاسی نظام مسلط نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے فلسطین کو در پیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے قومی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کیا  اور  عالم ِعرب سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ ایک بڑی سازش کا سامنا کر رہا ہے، جہاں لوگوں کو بھوکا رکھ کر انہیں جلاوطنی پر مجبور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا، "غزہ کا مستقبل، اس کی حکومت، اس کے ہتھیار، اور اس کی مزاحمت  خطرے میں ہیں۔"

دریافت کیجیے
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی