سیاست
5 منٹ پڑھنے
خامنہ ای کی طرف سے ملک گیر احتجاجات کی مذمت
یہ مظاہرے اسلامی جمہوریہ کے موجودہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے میں سامنے آنے والے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہیں۔
خامنہ ای کی طرف سے ملک گیر احتجاجات کی مذمت
ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای تہران میں ایک اجلاس کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ / Reuters
10 جنوری 2026

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے جمعہ کو وعدہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ برسوں کی سب سے بڑی احتجاجی تحریک کے سامنے نہیں جھکے گا، جب کہ حکام نے انٹرنیٹ بند کرنے کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے، اس کریک ڈاؤن میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ احتجاج تیز ہوتی ہوئی مہنگائی کے خلاف رد عمل کے باعث 13 روز سے مختلف شہروں میں جاری ہیں اور اب اس میں وہ مطالبات بھی شامل ہو گئے ہیں کہ اس روحانی نظام کا خاتمہ کیا جائے جس نے 1979 کے انقلاب کے بعد ملک پر حکومت کی، اور جس نے اس کے پہلے مغرب نواز شاہ کو برطرف کیا تھا۔

انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "قومی سطح پر انٹرنیٹ بندش" نافذ کر دی ہے جو ایرانیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور "منتظم تشدد کو چھپانے" کا کام کر رہی ہے۔

ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں

ناروے میں قائم این جی او ایران ہیومن رائٹس نے اس سےقبل اطلاع دی تھی کہ اب کم از کم 51 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 18 سال سے کم عمر کے 9 بچے بھی شامل ہیں، اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

یہ مظاہرے اسلامی جمہوریہ کے موجودہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے میں سامنے آنے والے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہیں۔

جمعرات کی شب کے مظاہرے 2022-2023 میں مبینہ طور پر ایران کے سخت ملبوساتی ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد ملک گیر ریلیوں کے بعد ایران میں سب سے بڑے مظاہرے تھے۔

غنڈے اور تباہ کار

تاہم خامنہ ای نے یکم جنوری کے بعد سے بڑھتے ہوئے مظاہروں پر سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی اپنی پہلی آراء میں سخت لہجہ اپنایا اور مظاہرین کو "غنڈے" اور "تباہ کار" قرار دیا۔

خامنہ ای نے کہا کہ گزشتہ جون میں اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ کے خلاف جنگ میں امریکہ نے حمایت اور بذاتِ خود حملوں کے ساتھ شمولیت کی تھی، لہذا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ "ہزاروں ایرانیوں کے خون سے داغدار ہیں"۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ یہ "متکبر" امریکی رہنما اسی شاہی خاندان کی طرح "برطرف" ہو جائے گا جو 1979 کے انقلاب تک ایران پر حکومت کرتا رہا تھا۔

انہوں نے حامیوں سے خطاب میں کہا، "گزشتہ شب تہران میں کچھ غنڈے آئے اور ایک عمارت جو انہی کی ملکیت ہے اسے تباہ کر کے امریکی صدر کو خوش کرنے کی کوشش کی۔" ناظرین میں موجود مرد و خواتین نے "امریکہ مردہ باد" کے نعرے بلند کیے۔

"ہر کوئی جانتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ لاکھوں معزز لوگوں کے خون سے اقتدار میں آیا؛ یہ تباہ کاروں کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گا۔"

امریکی صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات

ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ "اس نظام کو الٹانے کے لیے جو جوش ہے وہ ناقابلِ یقین ہے" اور خبردار کیا کہ اگر ایرانی حکام نے مظاہرین کو قتل کر کے جواب دیا تو "ہم انہیں بہت سخت نقصان پہنچائیں گے۔ ہم اس کے لیے تیار ہیں۔"

فوکس نیوز کے انٹرویو میں، ٹرمپ نے یہ بھی اشارہ دیا کہ 86 سالہ خامنہ ای شاید ایران چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا "وہ کہیں جانے کا سوچ رہے ہیں۔"

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جو لبنان کے دورے پر ہیں، نے جمعہ کو واشنگٹن اور اسرائیل پر براہِ راست مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ "پرامن مظاہروں کو انتشار اور تشدد میں تبدیل کرنے" کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکہ میں مقیم پہلوی کا ٹرمپ سے فوری مداخلت کا مطالبہ

ایران کے سابق شاہ کے جلا وطن بیٹے نے جمعہ کو جاری احتجاجات کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔

رضا پہلوی نے سوشل میڈیا پر لکھا، "جنابِ صدر، یہ آپ کی توجہ، حمایت اور کارروائی کے لیے ایک ہنگامی اور فوری اپیل ہے۔ براہِ کرم ایران کے عوام کی مدد کے لیے مداخلت کی تیاری رکھیں۔"

واشنگٹن کے علاقے میں مقیم پہلوی نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس قسم کی مداخلت کی درخواست کر رہے ہیں، مگر انہوں نے انٹرنیٹ بندش اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے خطرے کی طرف اشارہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ "میں نے لوگوں کو آزادی کے لیے سڑکوں پر آنے اور محض تعداد کے زور سے سیکیورٹی فورسز کو مغلوب کرنے کی اپیل کی ہے۔"

مظاہرین کے لیے زیادہ سے زیادہ سزا

عدالتی سربراہ غلام حسین محسنی نے خبردار کیا کہ "ہنگامہ آرائی کرنے والوں" کی سزا "فیصلہ کن، سخت ترین اور کسی قانونی نرمی کے بغیر" ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرقی ایران کے شہر اصفاریان کے ایک ضلعی پراسیکیوٹر اور سیکیورٹی فورسز کے کئی ارکان جمعرات کو مظاہروں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

نظام کی حفاظت کی ذمہ دار سیکیورٹی فورس، پاسدارانِ انقلاب کی انٹیلی جنس شاخ نے کہا کہ "اس کیفیت کا جاری رہنا ناقابلِ قبول ہے" اور انقلاب کی حفاظت اس کی "سرخ لکیر" ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران: ہم، امریکہ کے ساتھ، مذاکرات کے لئے تیار ہیں
چین: ٹرمپ، چین اور روس کو بہانہ بنا رہے ہیں
امرکی و ڈینش حکام گرین لینڈ پر مذاکرات کریں گے: میڈیا رپورٹ
ایران جوہری مذاکرات کے لیے ہم سے رابطے کر رہا ہے:ٹرمپ
جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی مزید 4 فلسطینی ہلاک
ارجنٹائن نے یروشلم میں سفارت خانے کی منتقلی روک دی
اقوام متحدہ کی ایران میں مظاہروں کے دوران طاقت کا بےجا استعمال نہ کرنے کی اپیل
ایران: احتجاجی مظاہرے، 100 سے زیادہ سکیورٹی اہکار ہلاک
ایران: حملہ ہوا تو ہم جوابی کاروائی تک محدود نہیں رہیں گے
امریکہ کی ایران کے خلاف کاروائی کا امکان، اسرائیل چوکنا ہو گیا
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
دہشتگرد تنظیم YPG نے  حلب کا پانی بند کردیا
جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی،اسرائیلی فوج نےمزید 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
ٹرمپ نےفوج کو گرین لینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا حکم  دے دیا
اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود غزہ میں نئے فضائی حملے شروع کر دیے