رائے
دنیا
1 منٹ پڑھنے
ایران کی طرف سے سمجھوتے پر تیار ہونے کا اشارہ
ہم، پابندیوں کے خاتمے کی شرط پر، امریکہ  کے ساتھ جوہری معاہدے کی خاطر اپنے موقف میں لچک پر غور کرنے کے لئے تیار ہیں: روانچی
ایران کی طرف سے سمجھوتے پر تیار ہونے کا اشارہ
امریکہ اور ایران کے جھنڈے اس عکاسی میں دکھائے گئے ہیں جو 18 جون 2025 کو بنائی گئی ہے۔ / Reuters Archive

ایران نے کہا ہے کہ ہم، واشنگٹن کی طرف سے پابندیوں کے خاتمے سے متعلق مذاکرات پر  رضامندی کی شرط پر، امریکہ  کے ساتھ جوہری معاہدے کی خاطر اپنے موقف میں لچک پر غور کرنے کے لئے  تیار ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت‌روانچی نے بی بی سی کے لئے اور بروز اتوار  شائع ہونے والے انٹرویو میں کہا ہے  کہ اس ماہ کے اوائل میں عمان میں تہران۔ واشنگٹن مذاکرات  دوبارہ شروع  ہونے کے بعد جوہری مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو جنیوا میں ہوگا ۔

روانچی نے کہا ہے کہ "ابتدائی مذاکرات  زیادہ تر مثبت سمت میں رہے ہیں  لیکن فیصلے کا وقت ابھی بہت دُور ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کی شرط پر ایران ،اپنے جوہری پروگرام پر ممکنہ حد بندیوں پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔لیکن ایران  بارہا کہہ چُکا ہے کہ وہ اس معاملے کو بشمول میزائل مسئلے کے  دیگر مسائل کے ساتھ مربوط نہیں کرے گا۔

ایک ذریعے کی بروز  جمعہ  فراہم کردہ معلومات کے مطابق  امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف اور جارڈ کوشنر سمیت امریکی مندوبین منگل کی صبح ایرانی نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور عمانی نمائندے امریکہ۔ایران مذاکرات  میں ثالثی کر رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ