دنیا
2 منٹ پڑھنے
اقوامِ متحدہ: قرارداد منظور، 8 منفی کے مقابل 164 مثبت ووٹ
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے، ایک آزاد ریاستِ فلسطین قائم کرنے کے حق سمیت فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی تصدیق پر مبنی قرارداد کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا
اقوامِ متحدہ: قرارداد منظور، 8 منفی کے مقابل 164 مثبت ووٹ
فائل: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی تائید کی / Reuters

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے، ایک آزاد ریاستِ فلسطین  قائم کرنے کے حق سمیت فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی تصدیق پر مبنی قرارداد کو بھاری اکثریت سے  منظور کر لیا ہے ۔

164 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں اور اسرائیل، امریکہ، مائکرونیشیا، ارجنٹائن، پیراگوئے، پاپوا نیو گنی، پلاؤ اور ناؤرو  پر مشتمل  آٹھ ممالک  نےقرارداد کے خلاف ووٹ کا استعمال کیاہے۔

جنرل اسمبلی کے "عواموں کے حقِ خودارادیت" ایجنڈے کے تحت قبول کی گئی اس  قرارداد میں فلسطینی عوام کے، اپنی سیاسی حیثیت کے آزادانہ تعین کے اور  اقتصادی، سماجی اور ثقافتی ترقی  جاری رکھنے کے، حق کو تسلیم کرنے پر مبنی دیرینہ اقوامِ متحدہ موقف پر دوبارہ زور دیا گیا ہے۔

متن نے اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت سابقہ اقوامِ متحدہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانونی دستاویزات اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے عہدناموں کی یاد دہانی کروائی  اور اس بات پر زور دیا ہے کہ حقِ خودارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔

قرارداد نے تمام ممالک، اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں اور اقوامِ متحدہ کے اندر موجود اداروں سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی عوام کے حق کو فی الفور  عملی شکل دینے کے لئے تعاون اور امداد کو جاری رکھا جائے۔

علاوہ ازیں  قرارداد نے  بشمول مشرقی یروشلم پورے مقبوضہ فلسطینی علاقے کی زمینی وحدت، سالمیت اور دائمی حیثیت  کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قرارداد کی مدد سے  بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ  کی متعلقہ قراردادوں کی بنیاد پر ایک منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کی حمایت  کا اعادہ کیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع