دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
ایران نے، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی 'موساد' کے لیے کام کرنے کے جُرم میں، ایک شخص کو سزائے موت دے دی
ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
سالہا سال سے ایران اور اسرائیل دونوں نے ایک دوسرے کی جاسوسی کے لیے مقامی افراد کو بھرتی کیا ہے۔ / AP
17 ستمبر 2025

ایران نے، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی 'موساد' کے لیے کام کرنے کے جُرم میں، ایک شخص کو سزائے موت دے دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'آئی آر این اے' نے آج بروز بدھ جاری کردہ  خبر میں کہا ہے کہ "اسرائیلی حکومت کے ساتھ سکیورٹی تعاون اور اس کے لئے جاسوسی کے جرم میں سزا یافتہ 'بابک شہبازی'   کی سزا کی  آج سپریم کورٹ کی طرف سے بھی تصدیق کے بعد مجرم کو  پھانسی دے دی گئی ہے"۔

شہبازی، جو ٹیلی کمیونیکیشن، فوجی اور سیکیورٹی اداروں سے منسلک کمپنیوں کے لیے صنعتی کولنگ سسٹمز کی ڈیزائننگ اور تنصیب کے شعبے  میں کام کرتا تھا اور اس  پر الزام تھا کہ اس  نے موساد کے ایجنٹ 'اسماعیل فکری' کو ایرانی اعلیٰ حکام کے بارے میں اہم معلومات فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔

اسماعیل فکری کو جون 2025 میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی۔

شہبازی پر الزام تھا کہ اس نے اسرائیلی ایجنٹوں کے ساتھ خفیہ آن لائن ملاقاتیں کیں، موساد سے تربیت حاصل کی، اور اعلیٰ حکام اور اسٹریٹجک تنصیبات کے بارے میں حساس معلومات جمع کرنے کی کوشش کی تھی۔

حالیہ برسوں میں، اسرائیل اور ایران نے کئی مواقع پر جاسوسی نیٹ ورکس کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل دشمنی جاری ہے۔

ایران اور اسرائیل دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے کے خلاف مقامی افراد کو جاسوسی کے لیے بھرتی کرتے رہے ہیں۔ اس سال اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزا یافتہ ایرانیوں کی پھانسیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور حالیہ مہینوں میں کم از کم نو سزائیں دی گئی ہیں۔

دریافت کیجیے
اسرائیل کا مطالبہ: امریکہ مصر پر دباؤ ڈالے
ٹرمپ: اگر افغانستان  نے بگرام بیس ہمیں واپس نہ کی تو 'بری چیزیں' ہوں گی
سعودی عرب: یمن کے لیے 368 ملین ڈالر امداد
اسرائیل: حزب اختلاف جماعتیں ایک نئے فورم پر متحد ہو گئیں
چین: بین الاقوامی برادری حرکت میں آئے
وینیزویلا  نے اپنے شہریوں کو فوجی تربیت دینا شروع کر دی
بھارت: ویزا فیس میں اضافہ آئی ٹی کمپنیوں کو متاثر کرے گا
سائبر حملے نے بڑے یورپی ہوائی اڈوں پر چیک-ان سسٹمز کو بگاڑ دیا
پولینڈ نے روسی حملوں کے بعد اپنے جنگی طیاروں کو چوکس کر دیا
واشنگٹن میں شامی سفارتخانے میں شامی پرچم  بلند کیے جانے کا تاریخی لمحہ
امریکہ کا ایک اور 'منشیات کی تجارت' کے جہاز پر حملہ، تین افراد ہلاک
سوڈان: آر ایس ایف کے دارفور میں ایک مسجد پر حملے میں 75 افراد جان بحق
ٹیکنو فیسٹ شروع ہو گیا
اے بی سی نے جمی کیمیل لائیو! غیر معّینہ مدّت کے لئے بند کر دیا
چین نے اسرائیلی قاتل 'بنیامین نیتن یاہو' کے الزامات مسترد کر دیئے
روسی ڈرونز  نے یوکرین کی ریلوے لائن کو نشانہ بنا ڈالا