ایلون مسک: ایکس سوشل میڈیا کو ایک بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہےایلون مسک نے کہا کہ پیر کے روز
مسک نے کہا کہ ایسے حملے وسیع پیمانے کے وسائل کی بدولت ہی ممکن بن سکتے ہیں، لہذا یہ کسی ملک یا بڑے منظم گروپ کی کارستانی ہے۔
00:00
ایلون مسک: ایکس سوشل میڈیا کو ایک بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا ہےایلون مسک نے کہا کہ پیر کے روز
U.S. President Donald Trump views a Tesla car at the White House in Washington / Reuters

ایلون مسک نے کہا کہ پیر کے روز ایکس کو ایک بڑے سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس سے یہ سوالات اٹھے ہیں کہ آیا  کہ سیاسی طور پر ارب پتی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے یا ان کے عملے میں کمی کے فیصلے کا اثر سابقہ ٹوئٹر پر پڑ رہا ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ٹریکنگ سائٹ کے مطابق، پیر کی صبح ایشیا، یورپ اور شمالی امریکہ میں صارفین نے اطلاع دی کہ وہ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ۔

مسک نے ایک پوسٹ میں کہا، "ایکس پر ایک بڑا (اور اب بھی جاری) سائبر حملہ ہوا ہے۔" دن گزرنے کے ساتھ پلیٹ فارم وقفے وقفے سے کام کر رہا تھا۔

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ نے پچھلے سال بھی ایک سائبر حملے کو ویب سائٹ کے کریش ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا، جب اس پر ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کو نشر کیا جانا تھا، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

مسک نے ایک اکاؤنٹ 'ڈوج ڈیزائنر' کی پوسٹ شیئر کی، جس میں کہا گیا کہ یہ حالیہ سائبر حملہ ان کے خلاف نفرت کا ایک اور مظاہرہ ہے، جو حالیہ مظاہروں اور ٹیسلا کی تنصیبات کی توڑ پھوڑ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

فاکس بزنس سے ایک انٹرویو میں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ حملے میں استعمال ہونے والے کمپیوٹرز کے ڈیجیٹل ایڈرس  یوکرین کے علاقے سے معلوم ہوتے ہیں اور ایکس اب بھی یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس کے پیچھے کون کارفرما ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکس کے آپریشنز کا جائزہ لیے بغیر صورتحال کا اندازہ لگانا مشکل ہے، لیکن پرابلم  کی طوالت کسی حملے کی نشاندہی کرتی ہے۔

ڈیپ واچ سائبر ڈیفنس پلیٹ فارم کے چیڈ کریگل نے کہا، " سائبر جنگ اپنی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "مسک کے مرکز نگاہ ہونے اور سیاسی کشیدگی کی شدت کے ساتھ، یہ حملے قومی ریاستی جارحیت کے تمام اشارے رکھتے ہیں۔"

 

دریافت کیجیے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"