رائے
تجزیات
4 منٹ پڑھنے
حلال منڈیوں کے شعبے کی تجارتی سطح 7 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچی ہے: صدرِ ترکیہ
صفائی، صحت اور مذہبی حساسیت کو اہمیت دینے والے صارفین کے لیے حلال مصنوعات اور خدمات پیش کی جا رہی ہیں
حلال منڈیوں کے شعبے کی تجارتی سطح 7 ٹریلین ڈالر تک جا پہنچی ہے: صدرِ ترکیہ
عالمی حلال سمٹ اور حلال ایکسپو بدھ کو استنبول میں بیک وقت شروع ہو گئے۔ / AA
26 نومبر 2025

صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ عالمی حلال شعبہ سات ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور دنیا بھر میں بہت سے لوگ اب حلال مصنوعات کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صفائی، صحت اور مذہبی حساسیت کو اہمیت دینے والے صارفین کے لیے حلال مصنوعات اور خدمات پیش کی جا رہی ہیں، جن کی رسائی دنیا بھر میں تقریباً دو ارب افراد تک پہنچ چکی ہے، اور یہ بات شعبے کے مستقبل کے حوالے سے اعتماد کو بڑھاتی ہے۔

ایردوآن نے بدھ کو منعقدہ ورلڈ ہلال سمٹ کے افتتاحی تقریب کے لیے اپنے پیغام میں یاد دہانی کرائی کہ پچھلے سال اس سمٹ نے پچاس ہزار زائرین کو پچاس ممالک سے اور پانچ سو سے زائد کمپنیز کو میزبانی فراہم کی تھی اور ان اعداد و شمار کے امسال مزید بڑھنے کا قوی امکان ہے۔

صدر نے کہا کہ یہ سمٹ عالمی حلال مارکیٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے اور یہ شعبے پر اہم اثرات مرتب کرے گا۔

ورلڈ ہلال سمٹ اور ہلال ایکسپو بدھ کے روز استنبول میں بیک وقت شروع ہوئے، جس میں شرکاء کو مرکزی موضوع :جدت اور برتری کے ذریعے حلال صنعت کو مضبوط بنانا" کے تحت یکجا کیا گیا۔

ورلڈ ہلال سمٹ اور ایکسپو کا گیارہواں ایڈیشن 26 نومبر سے 29 نومبر تک منعقد ہو رہا ہے، جس میں ترک صدارت میں اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) اور کئی ادارے، جن میں ترک وزارت ِتجارت اور ہلال ایکریڈیٹیشن ایجنسی شامل ہیں، شراکت دار ہیں۔

مسلم ممالک  کو زیادہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے

ترک وزیر تجارت عمر بولات نے کہا کہ دنیا ایک مشکل  دور  سے گزر رہی ہے،  حفاظتی تدابیر میں اضافہ ہو رہا ہے اور کسٹم ڈیوٹیاں بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اس مشکل دور میں مسلم دنیا کا ہدف یہ ہونا چاہیے کہ اسلامی ممالک زیادہ یکجہتی دکھائیں، معاشی ترقی کو مضبوط کریں اور باہمی تجارت میں اضافہ کریں۔

انہوں نے غزہ میں انسانی بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں غزہ اور فلسطین میں اپنے بھائی بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جہاں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور ہلاکتوں کی وجہ سے دو سال سے زائد عرصے میں ہمارے  تقریباً 70,000 فلسطینی بھائی بہن  اپنی جانوں سے محروم  کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ارب مسلمانوں کی جانب سے اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک بہت کامیاب مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ایک پرامن دور آئے گا، جس میں استحکام، تعمیرِ نو اور امدادی سرگرمیاں مصر میں طے شدہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق غزہ اور فلسطین میں بحال ہوں گی۔

حلال تجارت میں اعتماد، معیار، اخلاقیات اور انسانی صحت کو ترجیح دی جاتی ہے

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے نائب وزیرِ اعظم فکری اتا اولو نے کہا کہ حلال تجارت نہ صرف ایک اقتصادی طاقت  ہے بلکہ ایک بڑا سفارتی پلیٹ فارم بھی ہے جو جغرافیائی فاصلے پل کرتا ہے، ممالک کا تعارف کراتا  اور لوگوں کو قریب لاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہلال ایکسپو ایک اہم مرکز میں تبدیل ہو چکا ہے جو اسلامی دنیا کی پیداواری صلاحیت، تجارتی وژن اور مشترکہ اہداف کو یکجا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حلال تجارت میں اعتماد، معیار، اخلاقیات،  اعتماد اور انسانی صحت کو اولین ترجیح دی جاتی ہے اور یہ سب ا قدار ممالک کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑھاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حلال مصنوعات کا عالمی بازاروں میں عروج نہ صرف نئے کاروباری مواقع پیدا کرتا ہے بلکہ ممالک کی شبیہ کو مضبوط بناتا ہے، ثقافتی فروغ کے دروازے کھولتا ہے اور ایک ایسا دریچہ  بن جاتا ہے جو لوگوں کو پہلی بار کسی ملک کے ساتھ رابطے میں لاتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران: ہم، امریکہ کے ساتھ، مذاکرات کے لئے تیار ہیں
چین: ٹرمپ، چین اور روس کو بہانہ بنا رہے ہیں
امرکی و ڈینش حکام گرین لینڈ پر مذاکرات کریں گے: میڈیا رپورٹ
ایران جوہری مذاکرات کے لیے ہم سے رابطے کر رہا ہے:ٹرمپ
جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی مزید 4 فلسطینی ہلاک
ارجنٹائن نے یروشلم میں سفارت خانے کی منتقلی روک دی
اقوام متحدہ کی ایران میں مظاہروں کے دوران طاقت کا بےجا استعمال نہ کرنے کی اپیل
ایران: احتجاجی مظاہرے، 100 سے زیادہ سکیورٹی اہکار ہلاک
ایران: حملہ ہوا تو ہم جوابی کاروائی تک محدود نہیں رہیں گے
امریکہ کی ایران کے خلاف کاروائی کا امکان، اسرائیل چوکنا ہو گیا
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
دہشتگرد تنظیم YPG نے  حلب کا پانی بند کردیا
جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی،اسرائیلی فوج نےمزید 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
ٹرمپ نےفوج کو گرین لینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا حکم  دے دیا
اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود غزہ میں نئے فضائی حملے شروع کر دیے