دنیا
2 منٹ پڑھنے
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں
تھائی لینڈ۔کمبوڈیا سرحدی جھڑپیں دوبارہ شروع ہونے کے بعد اندرونِ ملک مہاجروں کی تعداد 500,000 سے بڑھ گئی
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں
تھائی اور کمبوڈین فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد اپنے گھروں کو چھوڑ کر بھاگنے والے تھائی باشندے، تھائی لینڈ کے صوبہ سورین میں ایک انخلا مرکز میں آرام کر رہے ہیں۔ / AP
10 دسمبر 2025

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی حکومتوں نے آج بروز  بدھ جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ دوبارہ  شروع ہونے والی  سرحدی جھڑپوں کے بعداپنا گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کا رُخ کرنے والے شہریوں کی تعداد  500,000 سے بڑھ گئی ہے۔ یہ تعداد  رواں  سال کے اوائل میں اسی نوعیت کی جھڑپوں کے دوران علاقے سے نکالے گئے افراد کی  ُکل تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

تھائی لینڈ وزارتِ دفاع کے ترجمان سُراسنت کونگسیری نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ "درپیش صورتحال کو  شہریوں کے لئے  قریب الوقوع خطرہ  قرار دینے کے بعد  ہمیں علاقے کو  خالی کروانا پڑا۔ علاقے سے نکالے گئے  400,000 سے زائد افراد کو سات صوبوں میں محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے"۔

سُراسنت نے کہا ہے کہ "ہم چاہتے ہیں کہ، جولائی 2025 میں شہریوں پر  ہونے والے، حملوں  کی تکرار نہ ہو"۔

کمبوڈیا وزارت دفاع کی ترجمان مالی سوچیتا نے بھی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ " منگل کی شام تک 101,229 افراد کو پانچ صوبوں میں محفوظ پناہ گاہوں اور ان کے عزیزواقارب  کے گھروں میں منتقل کیا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ جنوب مشرقی ایشیا کے ان پڑوسی ملکوں میں،  نوآبادیاتی دور کی 800 کلومیٹر طویل سرحدی لکیر کے موضوع پر، اختلافات پائے جاتے ہیں۔ دونوں طرف سے  تاریخی مندروں  کی ملکیت کے  دعوے مسلح تصادم میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

رواں  ہفتے کی جھڑپیں، جولائی کی پانچ روزہ جنگ کے بعد سے، سب سے زیادہ ہلاکت خیزثابت ہوئی  ہیں۔ جولائی کی جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک اور سرحد کے دونوں طرف تقریباً 300,000 افراد بے گھر ہو گئے تھے۔پانچ روزہ لڑائی کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے  ایک کمزور جنگ بندی طے پا گئی تھی۔

دریافت کیجیے
کیوبا:سابق وزیر معیشت کو جاسوسی اور بدعنوانی کے جرم میں 20 سال قید کی سزا
عالمی پائلٹوں کی تنظیم  نے بھارتی انڈیگو سے متعلق حفاظتی خدشات کی تنبیہ کردی
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ  کا ایک دوسرے پر سرحدی کاروائیوں کا الزام
نسل کشی اسرائیل اور بعض ممالک کی ملی بھگت ہے :فرانسیسکا البانیز
امریکہ  نے مسروقہ نوادرات ترکیہ کے حوالے کر دیئے
امریکہ: شام  نے "ایک نئے دور کا" آغاز کیا اور "قابلِ ذکر اقدامات" کیے ہیں
اسرائیلی فوج کے لبنان پر حملے، فائر بندی کی بار بار خلاف ورزی
چین کا تجارتی اضافہ 1 ٹریلین ڈالر سے بڑھ  گیا
سوڈان: جنوبی کردفان میں آر ایس ایف کے حملوں میں اضافہ
امن مذاکرات امریکہ کے ساتھ تعمیری ہیں لیکن آسان نہیں: زیلینسکی
ونیزویلا: 5,600 نئے فوجیوں نے حلف اٹھا لیا
شام، ایک نئے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہو رہا ہے: الشراع
بینن میں صورتحال 'مکمل طور پر قابو میں ہے:صدر پیٹرس ٹیلن
بینن: صدر ٹالون معزول، اقتدار پر فوجی قبضہ
اسرائیل، شام کے مقبوضہ علاقوں سے، پسپا نہیں ہو گا: نیتن یاہو