اقوامِ متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے مقبوضہ فلسطین 'فرانسسکا البانیز' نے، فلسطین کی صورتِ حال پر بات چیت کے لئے، فرانس پارلیمنٹ میں قانون سازوں سے ملاقات کی ہے۔
بروز پیر، پارلیمنٹ کی افتتاحی نشست سے خطاب میں، البانیز نے قانون کی اہمیت پر بات کی اور فلسطین کے معاملے میں قانون کے اطلاق سے متعلق کہا ہے کہ’’فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ انصاف کے بالکل برعکس ہے۔‘‘
انہوں نے غیرجانبداری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ "غیرجانبداری کا مطلب لا پرواہی اور لاتعلقی نہیں شخصی مبالغوں سے ہٹ کر دلائل کی تحقیق کرنا ہے۔ غیر جانبداری ہمیں اپنی سوچ سے متاثر ہوئے بغیر شواہد پر غور کی صلاحیت عطا کرتی ہے"۔
یورپ کے سیاسی و ذرائع ابلاغ حلقوں کے بعض حصّوں پر تنقید کی اور کہا ہے کہ "اسرائیل کی مسّلط کردہ حکمتِ عملی سے ہر شخص بڑے پیمانے پر متاثر ہو رہا ہے۔اطالوی پارلیمنٹ کے بعض ممبران کا اسرائیلی عسکری صنعت سے منسلک تنظیموں کے خرچے پر اسرائیل کا دورہ کرنا نارمل بات نہیں ہے"۔
البانیز نے اسرائیلی تاریخ دان راز سیگال کے قول کا کہ "نسلی پاکیزگی کی سوچ نہ تو ہٹلر کے ساتھ پیدا ہوئی ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ ختم ہوئی ہے" کا حوالہ دیا اور کہا ہے کہ بعض سیاسی و صحافتی بیانات ایک ایسی نو آبادیاتی ذہنیت کی طرف سے گھڑے گئے ہیں کہ جس سے ابھی انسانیت پوری طرح سے واقف نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی تجربے نے یورپ کو اپنا ماضی ہولوکاسٹ ماضی کے ساتھ جوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ہولوکاسٹ کوئی الگ تھلگ یا انوکھا واقعہ نہیں تھا بلکہ مقامی آبادیوں پر تسّلط کے طریقوں کےیورپ پہنچنے سے ممکن ہوا تھا۔ فلسطین ہمیں اس ربط کو سمجھنے کا موقع دے رہاہے"۔
البانیز نے ان حالات کا بھی ذکر کیا جن کا سامنا انہیں، غزّہ کی صورتحال کو عوامی سطح پر بیان کرنے کے بعد، کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ "یہاں جو چیز اہم ہے وہ میری یا میرے خاندان کی زندگی نہیں ہے۔ جو چیز اہم ہے وہ یہ کہ ہم سب کو مل کر نسل کشی کو روکنا، مستقل قبضے اور نسلی امتیاز کو ختم کرنا ہے۔ ہم یہ کر سکتے ہیں اور ہمیں یہ کرنا چاہیے۔ قانون اسی کا تقاضا کرتا ہے"۔
البانیز نے فرانسیسی قانون سازوں کو بتایا کہ جولائی میں امریکہ کی طرف سے ان پرعائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے وہ بینک اکاؤنٹ کھولنے یا اپنی تنخواہ وصول کرنے کے قابل نہیں رہیں۔ان پر عائد کی گئی سفری و مالیاتی پابندیاں ایرانی اور روسی صدور پر عائد کی جانے والی پابندیوں سے مشابہہ ہیں"۔











