فلسطینی خبر رساں ایجنسی 'وافا' کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی آبادیوں پر قابض افواج اور غیر قانونی آباد کاروں کی جانب سے اسرائیلی حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
منگل کی رات دیر گئے ، اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں غیر قانونی آباد کاروں کے بڑے گروہوں نے نابلس کے جنوب میں وادی یسوف کے علاقے میں فلسطینیوں کی زرعی زمینوں کو نذر آتش کردیا۔
ہیبرون میں اسرائیلی فورسز نے منگل کی شام 35 سالہ احمد روحی العطرش کی لاش حوالے کر دی ہے، جسے دو روز قبل شہر کے شمالی داخلی دروازے پر ایک غیر قانونی یہودی آباد کار نے گولی مار دی تھی۔
مقبوضہ مشرقی القدس کے شمال مغرب میں واقع قصبے بیت عنان میں اسرائیلی فورسز نے دو فلسطینی بھائیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ زیتون جمع کر رہے تھے۔
بھائیوں میں سے ایک ادھم جمہور کے مطابق ، فوجیوں نے انہیں حراست میں لیا ، ان کی گاڑی ضبط کرلی اور بعد میں انہیں قریبی فوجی کیمپ سے رہا کرنے سے پہلے ان کی زیتون کی فصل ضبط کرلی۔
رام اللہ کے شمال مغرب میں ، غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے زیر ملکیت زرعی علاقوں پر چھاپے مارے اور زیتون چوری کیے۔
وافا نے اطلاع دی ہے کہ عطارا کی زمین پر تعمیر کی گئی ایک غیر قانونی چوکی سے آباد کاروں نے شہر کے مشرق میں فصلیں چرا لیں جبکہ دیگر نے نجی فلسطینی املاک پر مویشی چرائے اور ایک مقامی کنویں سے پانی بھی چوری کیا۔











