ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: الفاشر میں فوری طور پر جنگ بند کی جائے
سوڈان کے شہر الفاشر اور اس کے گردونواح میں فوری طور پر جنگ بند کی جائے: ترکیہ وزارتِ خارجہ
ترکیہ: الفاشر میں فوری طور پر جنگ بند کی جائے
A civil war between the Sudanese army and RSF continues since April 2023. / AA

ترکیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سوڈان کے شہر الفاشر اور اس کے گردونواح میں فوری طور پر جنگ بند کی جائے۔

ترکیہ وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز جاری کردہ  بیان میں اپیل کی ہے کہ علاقے میں محفوظ داخلےو خروج  اور انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور معصوم شہریوں پر حملے  بند کئے جائیں۔

انقرہ نے کہا ہے کہ ہم، سوڈان میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفتوں پر سخت تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں اور  اس معاملے پر عرب لیگ کے بیانات سے اتفاق کرتے ہیں۔

 وزارت  خارجہ نے الفاشر میں شہریوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی اور سوڈان کے اتحاد، علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ ترکیہ کی واضح حمایت کا اعادہ کیا  ہے۔

بیان میں  تنازعے کے پرامن حل کی تلاش  کے لیے بات چیت کی اہمیت پربھی  زور دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ  ہفتے کے آخر میں الفاشر پر  نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز'آر ایس ایف'نے قبضہ کر لیا تھا۔

 سوڈان مسلح افواج اور آر ایس ایف کے درمیان اپریل 2023 سے خانہ جنگی جاری ہے۔ اس تنازعے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں