ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ہم، ایک"عظیم، مضبوط اور خوشحال ترکیہ" کی تعمیر کے لئے آگے بڑھنا جاری رکھیں گے: اردوعان
ہم نے "ترکیہ کی صدی" کے نقطہ نظر کے ساتھ دفاع، معیشت، توانائی اور سفارت کاری سمیت ہر شعبے میں ترقی کی ہے اور ایک "عظیم، مضبوط اور خوشحال ترکیہ" کی تعمیر کے لئے آگے بڑھنا جاری رکھیں گے: صدر اردوعان
ہم، ایک"عظیم، مضبوط اور خوشحال ترکیہ" کی تعمیر کے لئے آگے بڑھنا جاری رکھیں گے: اردوعان
Erdogan congratulates citizens in Türkiye and abroad on Republic Day, extending greetings to Turkish Cypriots and “all friends who share in our joy.” / AA

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے پوری ملّت کو یومِ جمہوریہ کی 102 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

آج بروز بدھ ترکیہ کے 102 ویں یومِ جمہوریہ  کی مناسبت سے جاری کردہ خصوصی بیان میں صدراردوعان نے اس سو سالہ عرصے میں"ترکیہ کی صدی" کے نقطہ نظر کے ساتھ "مضبوط اور خوشحال ترکیہ" کی تعمیر کے لئے ملکی عزم پر زور دیا ہے۔

انہوں نے ملک بھر کے عوام، بیرون ملک مقیم شہریوں، ترک قبرصی باشندوں اور "ترکیہ کی خوشیوں میں شریک تمام دوستوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ "اس قابل فخر موقع پر، میں اپنے 86 ملین شہریوں، ترک قبرصی عوام اور بیرون ملک مقیم تمام بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج کے دن میں جنگِ نجات کے تمام شہداء کو دعائے رحمت و مغفرت سے یاد کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس زمین کو اپنے خون اور جانوں سے سینچا ہے"۔

صدر اردوعان نے جنگِ نجات کے کمانڈر اور جمہوریہ ترکیہ کے بانی 'مصطفی کمال اتاترک' اور ترکیہ قومی اسمبلی کے ارکان کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جو مضبوط بھی ہے اور دیرینہ روایات کا پاسدار بھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے "ترکیہ کی صدی" کے نقطہ نظر کے ساتھ دفاع، معیشت، توانائی اور سفارت کاری سمیت ہر شعبے میں ترقی کی ہے اور ایک "عظیم، مضبوط اور خوشحال ترکیہ" کی تعمیر کے لئے آگے بڑھنا جاری رکھیں گے"۔

 صدر اردوعان نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ حکومت، فروری 2023 کے زلزلوں سے تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو کے دائرہ کار میں، رواں سال کے آخر تک 453,000 نئے مکانات زلزلہ زدگان کے حوالے کر دے گی۔

انہوں نے قدم بہ قدم دہشت گردی سے پاک ترکیہ کے ہدف کی طرف پیش رفت کا بھی ذکر کیا اور کہا ہے کہ ہم، غزہ اور فلسطین سمیت تمام عالمی تنازعات میں انصاف اور انسانیت کا دفاع جاری رکھیں گے۔

 قیامِ جمہوریہ کی 102 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر رجب طیب اردوعان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ "ہم مل کر ایک عظیم، مضبوط اور خوشحال ترکیہ کی تعمیر کریں گے۔ ایسا ترکیہ جو اپنے خطے میں ایک رہنما اور دنیا میں ایک قابل احترام طاقت ہو گا۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو