ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
صدر ایردوان کے مشہور اقوال نیو یارک کے گلی کوچوں میں
منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے عالمی ادارے میں تبدیلی کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔
صدر ایردوان کے مشہور اقوال نیو یارک کے گلی کوچوں میں
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران ترکی کے صدر ایردوان کے پیغامات نیو یارک کی گلیوں اور ٹائمز اسکوائر کو روشن کر رہے ہیں۔ / AA

صدر رجب طیب ایردوان کی تصویر کے ہمراہ ان کے مشہور  قول "دنیا پانچ سے بڑی ہے" اور "ایک منصفانہ دنیا ممکن ہے" نیویارک شہر کی مرکزی گلیوں اور شاہراہوں پرآویزاں  کیے گئے۔

یہ وہ نعرے ہیں جو ایردوان طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے نظام میں تبدیلی کے مطالبے کے طور پر دہراتے رہے ہیں۔

کئی سالوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ اس کے پانچ مستقل ارکان – امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین – غیر متناسب اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے عالمی ادارے میں تبدیلی کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔

ایک منصفانہ دنیا ممکن ہے

انہوں نے کہا، " مجھے یقینِ کامل ہے کہ  یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اقوام متحدہ کو اس کی 80ویں سالگرہ پر اس کے بانی اصولوں کی طرف واپس لے جانے کے لیے اقدامات  اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک کہتے رہیں گے، ’دنیا پانچ سے بڑی ہے!‘ جب تک ایک ایسا نظام قائم نہ ہو جائے جہاں طاقتور کے بجائے انصاف کا  غلبہ ہو۔"

ان کا قول "ایک منصفانہ دنیا ممکن ہے" ٹائمز اسکوائر میں ایل ای ڈی اسکرینوں پر بھی دکھایا گیا۔

 

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو