دنیا
2 منٹ پڑھنے
ونیزویلا: 5,600 نئے فوجیوں نے حلف اٹھا لیا
نئے بھرتی کئے گئے فوجیوں نے صدر نکولس مادورو کے سامنے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے: وی ٹی وی
ونیزویلا: 5,600 نئے فوجیوں نے حلف اٹھا لیا
سان فرانسسکو، کیلیفورنیا، امریکہ میں 6 دسمبر 2025 کو ایک مظاہرین نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے۔ / Reuters
8 دسمبر 2025

وینیزویلا نے بروز اتوار جاری کردہ بیان میں 5،600 نئے فوجیوں کی  قومی بولیواری مسلح افواج میں بھرتی کا اعلان کیا ہے۔  

مقامی ذرائع ابلاغ  کی حکومتی بیان کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کے مطابق  یہ نئی  بھرتی، امریکی دھمکیوں اور کریبین میں بحری بیڑے کی تعیناتی  جیسے،  'بڑھتے ہوئے سامراجی خطرات' کے باعث کی گئی ہے۔

حال ہی میں امریکہ نے لاطینی امریکہ میں  فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا اور وینزویلا کے ساحلوں پر  نیول دستے، جنگی بحری جہاز، لڑاکا طیارے، بمبار طیارے، آبدوزیں اور ڈرون متعین کر دیئے ہیں۔

بیان میں مسلح افواج کو وینیزویلا کے 'استحکام، امن، سلامتی اور مستقبل' کے لئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا گیا اور  کہا گیا ہے کہ نئے بھرتی کئے گئے فوجیوں نے صدر نکولس مادورو کے سامنے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے ۔

میجر جنرل جاویر ہوسے مارکانو تاباٹا نے قومی ٹیلی ویژن VTV پر کہا ہے کہ عسکری سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔اس وقت کہ جب سامراجیت غیرقانونیت اور من مانی  شکل میں اور دروغ گوئی اور گستاخانہ  انداز میں  ہمارے ملک کو دھمکیاں دے رہی ہے ہمارے عوام، خاص طور پر نوجوان، ہزاروں کی تعداد میں قومی مسلح افواج میں بھرتی ہونے کے لئے آرہے ہیں"۔

سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ وینیزویلا کے سرحدی و شہری دفاع کی نفری  تقریباً 200,000 فوجیوں، 200,000 پولیس اہلکاروں  اور محفوظ  ملیشیا کے لاکھوں ارکان پر مشتمل ہے۔

رواں سال ماہِ ستمبر سے امریکہ ،منشیات  اسمگلنگ کے شبہے میں، متعدد  کشتیوں پر کم از کم 22 حملے کر چکا ہے اور ان حملوں میں  کم از کم 87 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ وہ جلد ہی وینیزویلا کے منشیات فروش جتھوں  کو 'برّی راستے' سے نشانہ بنانا شروع کر دیں گے۔

دریافت کیجیے