دنیا
2 منٹ پڑھنے
پولینڈ: مسک کے یونین مخالف دعوے دشمن طاقتوں کی معاونت کر رہے ہیں
ایلن مسک کے بیانات "غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک" ہیں۔ ان سے صرف یورپ مخالف قوتوں کی حوصلہ افزائی ہو گی: رادوسلاف سیکورسکی
پولینڈ: مسک کے یونین مخالف دعوے دشمن طاقتوں کی معاونت کر رہے ہیں
ایلون مسک کا یورپی یونین کو تحلیل کرنے کا دعویٰ پولینڈ میں تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ [فائل فوٹو] / Reuters
6 گھنٹے قبل

پولینڈ کے وزیرِ خارجہ رادوسلاو سیکورسکی  نے، یورپی یونین کو تحلیل کردیا جانا چاہیے کے دعوے کی وجہ سے، ایلن مسک پر سخت تنقید کی ہے۔

سیکورسکی کے سوشل میڈیا ایکس سے بروز ہفتہ جاری کردہ  بیان کو روس کے سابق صدر دمتری میدویدیف نے فوری طور پر سراہا اور "بالکل" کہہ کر اس کا جواب دیا ہے۔

سیکورسکی نے اس صورتحال  کو "غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک" قرار دیا اور خبردار کیا  ہےکہ ایسے بیانات صرف یورپ مخالف قوتوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

انہوں نے  لکھا ہے کہ "اگر  اب بھی کسی کو شک ہے کہ یہ سب اینٹی-یورپی گفتگو کس کے فائدے میں ہے؟ تو بتاتا چلوں کہ نفرت پھیلا کر فائدہ اٹھانے کے خواہش مندوں  اور یورپ کو فتح کرنے کے خواہش مندوں کے فائدے میں ہے"۔

وزیرِ خارجہ رادوسلاو سیکورسکی  نے یہ بیانات یورپی کمیشن کے، ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (DSA) کی خلاف ورزیوں پر مسک کے خلاف 120 ملین یورو جرمانے  کا اور اس سزا کےبلاک کے مضبوط آن لائن پلیٹ فورم کے دائرہ کار میں دی گئی پہلی سزا  ہونے کا،  اعلان کرنے کے بعد جاری کئے ہیں۔

منتظمین نے  پلیٹ فارم کے "نیلے X" ٹیگ کے اطراف کی ناکافی  شفافیت ، ناکافی اشتہاری  ریکارڈ اور محققین کے لیے ناکافی رسائی کو سزا کی وجہ بتایا ہے۔

ایلن مسک کے اشتعال انگیز بیانات

اس صورتحال میں سیکورسکی کی مداخلت نے وارسا میں،  روس سمیت دشمن عناصر  کی طرف سے یورپی ہم آہنگی کو  کمزور کرنے کے لئے یونین مخالف جذبات کے استعمال سے متعلق، اندیشوں میں اضافے  کو اجاگر کیا ہے۔

سیکورسکی  کے بیانات کا،  اُسی دن وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک کے جاری کردہ زیادہ جامع پیغام میں بھی اظہار ہو رہا تھا۔  ٹسک نے بھی اپنے بیان میں  بڑھتے ہوئے جیوپولیٹیکل تناؤ کے دوران ٹرانس اٹلانٹک یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

ٹسک نے کہا  تھاکہ یورپ اور امریکہ کو اپنی شراکت داری کو مضبوط کرنا چاہیے اور جمہوری اتحادوں کو تقسیم کی خارجی  کوششوں کے مقابل متحد رہنا چاہیے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان