دنیا
2 منٹ پڑھنے
وینزویلا نے اپنے 100 فوجیوں کی تدفین کر دی
وزارت داخلہ ونیزویلا کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں سے کراکاس میں 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وینزویلا  نے اپنے 100 فوجیوں کی تدفین کر دی
وینزویلا کے شہر کاراکاس میں بدھ، 7 جنوری 2026 کو امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین ان کے جنازے کے دوران سوگ منا رہے ہیں۔ / AP
8 جنوری 2026

وینزویلا نے دارالحکومت کاراکاس میں منعقدہ جنازے کی اجتماعی تقریب میں، صدر مادورو کے اغوا کے لئے کئے گئے امریکی فوجی ریڈ میں ہلاک ہونے والے، درجنوں فوجیوں کی تدفین کر دی ہے۔

وینزویلا کے پرچم میں لپٹے تابوتوں کو، فوجی اعزاز کے ساتھ اور چرچ سے اٹھتے دعائیہ گیتوں کی سنگت میں، تدفین کی جگہ پر لایا گیا۔ جنازوں کے جلوس میں مرحومین کے خاندان اور فوجیوں کے ہجوم بھی شامل تھے۔

تابوتوں کو قبروں میں اتارتے وقت توپوں کی سلامی دی گئی۔ تدفین کے اوّلین لمحات میں مرحومین کے  خاندانوں کو  تابوتوں کے پاس  ایک دوسرے کو گلے لگاکر روتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایک فوجی کمانڈر 'ریفایل موریلو'  نے  مرحوم فوجیوں کے خاندانوں کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ "انہیں فوجی پیشہ اپنانے کی اجازت دینے کا شکریہ"۔

امریکی حملوں میں 100 فوجی ہلاک

بعد ازاں وینزویلا کی حکومت نے کہا  ہےکہ امریکی حملوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کابیلو نے ریاستی ٹیلی وژن پر کہا ہے کہ"اب تک 100 اموات اور  اسی تعداد کے قریب زخمیوں کی اطلاع ملی ہے۔ ہمارے ملک پر کیا گیا یہ حملہ  ایک بھیانک حملہ  تھا۔ 

وزیر نے مزید کہا  ہےکہ مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس گرفتاری کے دوران زخمی ہوئے  ہیں لیکن  وہ ‘‘صحت یاب’’ ہو رہے ہیں۔ دونوں کو اس ہفتے نیویارک میں ایک عدالت کی سماعت کے دوران اپنے پیروں پر چلتے دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کاراکاس نے پہلے ہلاک شدگان کی کوئی تعداد جاری نہیں کی تھی تاہم فوج نے اپنے 23 ہلاک شدگان کے  ناموں کی فہرست جاری کی تھی۔ وینزویلا کے حکام نے کہا ہے کہ مادورو کے حفاظتی دستے کا بڑے حصے کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔

 کیوبا نے بھی  وینزویلا میں اپنے فوجی اور انٹیلی جنس سروسز کے 32 ارکان کی  ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

دریافت کیجیے
امریکہ کی ایران کے خلاف کاروائی کا امکان، اسرائیل چوکنا ہو گیا
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
دہشتگرد تنظیم YPG نے  حلب کا پانی بند کردیا
جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی،اسرائیلی فوج نےمزید 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
ٹرمپ نےفوج کو گرین لینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا حکم  دے دیا
اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود غزہ میں نئے فضائی حملے شروع کر دیے
یوکرین: روس کے بحیرہ اسود میں دو کارگو جہازوں پر حملے میں عملے کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا ہے
فرانس اور برطانیہ طوفان گورتی کی زد میں، لاکھوں افراد بجلی کی سہولت سے محروم
ترکیہ: یونان میں ترک اقلیت کے اسکول پر حملے کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
چین: اسرائیل تناو میں اضافہ کرنے سے پرہیز کرے
شام: دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کو حلب سے انخلاء کرنے کی مہلت پوری ہو گئی ہے
یوکرینی حملے سے روس کے بیلگورود علاقے کی بجلی اور ہیٹنگ بند
او آئی سی: اسرائیل تسلیم نامہ واپس لے
ایران میں مظاہرے امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں  نے شروع کروائے ہیں
روسی حملوں میں یوکرین میں چار افراد ہلاک، 10 زخمی