ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
ترکیہ کو F-35 پروگرام میں واپس آجانا چاہیئے: امریکی سفیر
امریکی سفیر برائے ترکیہ نے انقرہ کی F-35 لڑاکا طیارہ پروگرام میں شرکت کے بارے میں طویل تنازعے کو “پاگل پن” قرار دیا، اس کا جلدی حل نکالنے کا مطالبہ کیا اور زور دیا کہ اس سے نیٹو اتحاد مضبوط ہوگا، جس کا دونوں ممالک طویل عرصے سے رکن ہیں
ترکیہ کو F-35 پروگرام میں واپس آجانا چاہیئے: امریکی سفیر
ٹام بیراک / AP

امریکی سفیر برائے ترکیہ نے انقرہ کی F-35 لڑاکا طیارہ پروگرام میں شرکت کے بارے میں طویل تنازعے کو “پاگل پن” قرار دیا، اس کا جلدی حل نکالنے کا مطالبہ کیا اور زور دیا کہ اس سے نیٹو اتحاد مضبوط ہوگا، جس کا دونوں ممالک طویل عرصے سے رکن ہیں۔

فاکس نیوز ڈیجیٹل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹام بیراک نے کہا کہ یہ بندش سفارتی پیش رفت کی ضرورت کو واضح کرتی ہے، اور دہرا کر کہا کہ ترکیہ ایک اہم حلیف رہتا ہے، جہاں امریکی اہم اثاثے موجود ہیں، جو نیٹو مشنز میں حصہ ڈالتا ہے، اور مشترکہ خطرات کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔

بیراک، جو شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی بھی ہیں انہوں  نے کہا کہ روسی ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کے باعث ترکیہ کو F-35 پروگرام سے نکالا جانا تعلقات پر بلا ضرورت دباؤ ڈال رہا ہے اور اس سے روس کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

 بیراک نے کہا  کہ ایس-400 کا مسئلہ مہینوں میں نپی تلی سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے,اور اس جانب اشارہ کیا کہ یہ کوششیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب ایردوغان کے تعلقات کی بنیاد پر ہیں۔

کانگریس میں پائے جانے والے خدشات کو خطاب کرتے ہوئے جن میں سینیٹر رِک اسکاٹ کی ممکنہ ہتھیاروں کی منتقلی پر تنقید بھی شامل تھی، بیراک نے کہا کہ کسی بھی حل کی مکمل تعمیل 2020 کے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ (NDAA) کے سیکشن 1245 کے ساتھ ہوگی۔

 انہوں نے زور دیا  کہ امریکی سلامتی کے معیارات پر کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوگا ۔

بیراک نے کہا کہ ایک پیش رفت قابلِ حصول حد میں ہے اور مزید کہا کہ جو میں اشارہ کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ حقیقی پیش رفت قریب ہے: ترکیہ کا F-35 ماحولیاتی نظام میں کردار بحال کرنا، نیٹو باہمی عملیت کو مضبوط کرنا، امریکی صنعت کو فروغ دینا، اور روس کو اثر و رسوخ دینے سے روکنا ہے ۔

اپنے نقطۂ نظر کو ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے مطابق قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کلاسیکل ٹرمپ ڈیل میکنگ ہے: قانون نافذ کریں، ہماری ٹیکنالوجی کا تحفظ کریں، اور ایسے اتحاد کو دوبارہ بنائیں جو امریکی طاقت کو آگے بڑھائے۔

بیراک نے کہا  کہ ان میں سے ہر بیان میں،میں براہِ راست اس انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کی حمایت میں بول رہا ہوں۔ ہم طاقت کے ذریعے امن، حقائق کا صاف گو تجزیہ، اور ایسے نتائج کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں جو امریکی مفادات کا تحفظ  کریں۔

 

دریافت کیجیے
ترک پہلوان نےکُشتی میں ریکارڈ قائم کر لیا
اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایک پبلک اسکول کو تباہ کر دیا ہے
"اسلام آباد مذاکرات"ایرانی وفد تاحال پاکستان نہیں پہنچ سکا
روس نے 27 ٹن انسانی امداد لبنان روانہ کر دی
امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ سیٹلائٹ اینٹیلجنس معلومات کا تبادلہ محدود کر دیا
ہمارے جہاز پر قبضہ بحری قزاقی ہے،مذمت کرتے ہیں :ایران
ایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
اسرائیل کا تازہ حملہ،3 فلسطینی ہلاک
جاپان: 7،4 کی شدت سے زلزلہ، سونامی کی وارننگ
پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا
ایران  نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں دو افراد کو تختہ وار پر لٹکا دیا
شمالی کوریا نے کلسٹر بم اور بیلسٹک میزائلوں کا آزمائشی تجربہ کر ڈالا
اسرائیل: جنوبی لبنان کے باشندے سرحدی علاقوں سے دور رہیں
روس: یوکرین نے تواپسے بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے
امریکی فوجی حملے میں کیریبین میں تین افراد ہلاک، 'منشیات اسمگلنگ' کے خلاف مہم میں تیزی