سیاست
2 منٹ پڑھنے
روبیو: آرمینیا-آذربائیجان کا اتفاق علاقائی استحکام کا ضامن ہے
آذربائیجان اور آرمینیا کا امن معاہدے پر اتفاق دونوں ممالک کے، تنازعے کو ختم کرنے اور باکو اور ایریوان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے، کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔
00:00
روبیو: آرمینیا-آذربائیجان کا اتفاق علاقائی استحکام کا ضامن ہے
U.S. Secretary of State Marco Rubio in La Malbaie, Quebec, Canada / Reuters

امریکہ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ   وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمینیا اور آذربائیجان کے، امن معاہدے پر، اتفاق کا خیرمقدم کیا اور خطے میں دیرپا سلامتی و خوشحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

منگل کے روز روبیو اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات  کے بعد امریکہ وزارتِ خارجہ کی ترجمان 'ٹیمی بروس 'نے بیان جاری کیا ہے۔

ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ "امریکہ کے وزیر خارجہ ' مارکو روبیو ' نے آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے پر اتفاق کا خیرمقدم کیا اور خطے میں تنازعے کے تسلسل کو توڑنے اور جنوبی قاقیشیا میں سلامتی و خوشحالی کے قیام کے لیے دیرپا امن کی اہمیت پر زور دیا ہے"۔

بیان کے مطابق، روبیو اور پاشینیان نے اس بات پر اتفاق کیا  ہے کہ جنوبی قاقیشیامیں کسی بھی قسم کی کشیدگی ناقابل قبول ہے۔

دونوں رہنماؤں نے، بحیثیت اسٹریٹجک شراکت داروں کے، اپنے ممالک کے مشترکہ مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیااور دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

یہ فون کال ، آذربائیجان اور آرمینیا کی طرف سے علیحدہ علیحدہ ایک امن معاہدے کے مسودے پر اتفاق کا اعلان کئے جانے کے بعد کی گئی ہے۔معاہدے کا ہدف ، دہائیوں پرانے تنازعے کو ختم کرنا اور باکو اور یریوان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنا ہے۔

دریافت کیجیے
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک