سیاست
2 منٹ پڑھنے
شہباز اور پوتن نے پاکستان-روس کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا
رہنماؤں نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
شہباز اور پوتن نے پاکستان-روس کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا
پوتن اور شہباز نے تجارتی سکڑاؤ کے باوجود روس اور پاکستان کے تعلقات کو گہرا کرنے کا عہد کیا / AP
3 ستمبر 2025

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے چین میں پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی اور توانائی، تجارت اور علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نےباہمی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں پر زوربھی  دیا۔

پوتن نے حالیہ دنوں میں دو طرفہ تجارت میں کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجوہات کا تجزیہ کیا جانا چاہیے اور تجارت کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہییں۔
روسی صدر نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے تعزیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال روسی خام تیل کی درآمدات نے دو طرفہ تجارت میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیلاروس، روس، قازقستان، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کو ملانے والا تجارتی راہداری منصوبہ خطے کی خوشحالی میں معاون  ثابت ہوگا۔

زراعت، لوہے ، سٹیل، توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں مختلف پروٹوکول پر دستخط کیے گئے۔
کراچی میں پاکستان آئرن اینڈ اسٹیل پلانٹ کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے پوتن کی ماسکو کے دورے کی  دعوت قبول کر لی ہے ۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان