غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے رام اللہ، بیت لحم اور یریحو میں فوجی کاروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو نقصان پہنچایا
اسرائیلی افواج نے متعدد فوجی گاڑیوں کے ساتھ گاؤں میں داخل ہو کر کئی تجارتی دکانوں کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں مقامی باشندوں کے ساتھ مد بھیڑ ہوئی ۔
اسرائیل نے رام اللہ، بیت لحم اور یریحو میں فوجی کاروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو نقصان پہنچایا
رام اللہ کے قریب دیہات پر اسرائیلی افواج کے چھاپے کے دوران نوجوان فلسطینی زخمی / AA

سسرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی 'وافا' کے مطابق، رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں شقبا پر اسرائیلی افواج کے چھاپے کے دوران ایک نوجوان فلسطینی زخمی ہوا۔

وافا کے ایک نمائندے نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے متعدد فوجی گاڑیوں کے ساتھ گاؤں میں داخل ہو کر کئی تجارتی دکانوں کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں مقامی باشندوں کے ساتھ مد بھیڑ ہوئی ۔

چھاپے کے دوران فوجیوں نے براہِ راست فائرنگ، صوتی بم اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

نوجوان صوتی بم کے لگنے سے زخمی ہوا، اور اس کی حالت کو معتدل قرار دیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ شقبا میں یہ چھاپہ اس وقت مارا گیا جب جمعہ کی شب اسرائیلی افواج نے قبضہ شدہ مغربی کنارے کے طوباس، بیت لحم، رام اللہ اور یریحو  علاقوں پر سلسلہ  وار حملے کیے۔

طوباس کے جنوب مشرق میں واقع شہر طمون میں اسرائیلی افواج نے متعدد فوجی گشتوں کے ساتھ داخل ہو کر کئی محلے گشت کیے۔ مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ فورسز نے سابق قیدیوں کے گھروں کی تلاشی لی اور پھر واپس چلی گئیں، جب کہ گرفتاریوں کی اطلاع نہیں ملی۔

بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع تُقوع میں، اسرائیلی افواج نے قصبے پر چھاپہ مارا، مرکز میں تعینات ہوئیں اور صوتی بم اور آنسو گیس پھینکی۔

رام اللہ کے شمال میں، اسرائیلی فوج نے کئی فوجی گاڑیوں کے ساتھ قصبہ المُغَیّر پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں جھڑپیں ہوئیں اور فوجیوں نے براہِ راست فائرنگ کی۔

قریب ہی واقع شہر سلواڈ میں بھی اسرائیلی افواج نے چھاپہ مارا اور شہر کے مرکز میں پیدل گشت تعینات کیے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے